تمھیں کام سمجھنا ہوگا – الجھن میں نہ پڑو!

موجودہ دور میں بہت سے لوگ الجھن کے عالم میں ایمان رکھتے ہیں۔ تم میں تجسس بہت زیادہ ہے، برکتوں کی بہت زیادہ آرزو ہے، زندگی کی جستجوکا اشتیاق بہت کم ہے۔ آج کل لوگ یسوع میں اپنے ایمان میں جوش و جذبے سے سرشار ہیں۔ یسوع انھیں آسمانی گھر واپس لے جانے والا ہے، تو وہ اس پر ایمان کیوں نہ رکھیں؟ بعض اپنی ساری زندگی ایمان رکھنے والے ہوتے ہیں؛ چالیس یا پچاس سال ایمان رکھنے کے باوجود، وہ اب بھی ان کا انجیل پڑھنے سے دل نہیں بھرتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ سوچتے ہیں[ا] کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے، جب تک وہ ایمان کے حامل ہیں، وہ بہشت میں داخل ہوں گے۔ تم نے اس راہ پر خدا کے اتباع میں صرف چند سال گزارے ہیں، لیکن تم پہلے ہی لڑکھڑا چکے ہیں؛ تم نے اپنا استقلال گنوا دیا ہے، کیونکہ تمھاری برکت حاصل کرنے کی خواہش بہت شدید ہے۔ تمھارا سچائی کے اس راستے پر چلنا تمھاری برکتوں کے حصول کی خواہش اور تمھارے تجسس کے تابع ہے۔ تم اس مرحلے کے کام کے بارے میں زیادہ سمجھ نہیں رکھتے۔ آج میں جو کچھ کہتا ہوں ان میں سے بہت سی باتوں کے مخاطب وہ لوگ نہیں ہیں جو یسوع پر ایمان رکھتے ہیں، اور نہ ہی میں یہ صرف ان کے تصورات کا توڑ کرنے کے لیے کہہ رہا ہوں۔ دراصل، یہ تصورات، جو بے نقاب ہو رہے ہیں، وہی ہیں جو تمھارے اندر موجود ہیں، کیونکہ تم نہیں سمجھتے کہ انجیل ایک طرف کیوں رکھ دی گئی ہے، میں کیوں کہتا ہوں کہ یہوواہ کا کام پرانا ہو گیا ہے، یا میں کیوں کہتا ہوں کہ یسوع کا کام پرانا ہو گیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ تم بہت سے ایسے تصورات پالتے ہو جن پر تم نے آواز نہیں اٹھائی، اور بہت سے تصورات جو تمھارے دل میں گہرے نقش ہیں، اور تم صرف ہجوم کی پیروی کرتے ہیں۔ کیا تمھارے خیال میں واقعی تم نے بہت سے تصورات نہیں پال رکھے ہیں؟ صرف ایسا ہے کہ تم ان کے بارے میں بات نہیں کرتے! حقیقت یہ ہے کہ تم خدا کا اتباع محض ظاہری طور پر کرتے ہو، تم سچے راستے کی جستجو میں ہرگز نہیں آئے ہو اور تم زندگی حاصل کرنے کے لیے نہیں آئے ہو۔ تمھارا رویہ صرف یہ دیکھنے کی خواہش میں سے ایک ہے کہ کیا رُونما ہوگا۔ کیونکہ تم نے اپنے بہت سے پرانے تصورات ترک نہیں کیے ہیں، تم میں سے کوئی بھی ایسا نہیں ہے جو اپنے آپ کو مکمل طور پر پیش کرنے کے قابل ہو۔ اس مقام پر پہنچنے کے بعد، تم اپنے مقدر کے بارے میں فکر مند رہتے ہو، تمھارے خیالات دن رات گردش کرتے رہتے ہیں، تم ان سے کبھی پیچھا نہیں چھڑا سکتے ہو۔ تم کیا سمجھتے ہو کہ جب میں فریسیوں کی بات کرتا ہوں تو میں مذہب میں ”بوڑھوں“ کی طرف اشارہ کر رہا ہوں؟ کیا تم خود موجودہ دور کے جدید ترین فریسیوں کے نمائندے نہیں ہو؟ کیا تمھیں لگتا ہے کہ جب میں ان لوگوں کا ذکر کرتا ہوں جو انجیل کے مقابلے میں میری پیمائش کرتے ہیں، تو میں خاص طور پر مذہبی حلقوں کے انجیل کے ان ماہرین کی طرف اشارہ کر رہا ہوں؟ کیا تمھیں یقین ہے کہ جب میں ان لوگوں کی بات کرتا ہوں جو ایک بار پھر خدا کو صلیب پر میخو ں سے جڑ رہے ہیں، تو میں مذہبی حلقوں کے رہنماؤں کی بات کر رہا ہوں؟ کیا تم یہ کردار نبھانے کے لیے بہترین اداکار نہیں ہو؟ تُو کیا سمجھتا ہے کہ لوگوں کے تصورات کا مقابلہ کرنے کے لیے میں جو الفاظ کہتا ہوں، وہ صرف پادریوں اور مذہب کے بزرگوں کا مذاق اڑانے کے لیے ہوتے ہیں؟ کیا تم نے بھی ان تمام چیزوں میں اپنا کردار ادا نہیں کیا؟ کیا تمھیں یقین ہے کہ تم بہت کم تصورات پالتے ہو؟ صرف اتنا ہے کہ تم اب مکاری میں بہت طاق ہوچکے ہو۔ تم ان چیزوں کے بارے میں بات نہیں کرتے جو تم نہیں سمجھتے یا ان کے بارے میں اپنے جذبات ظاہر نہیں کرتے، مگر تمھارے اندر احترام اور اطاعت گزاری والے دل سرے سے موجود ہی نہیں ہیں۔ جیسا کہ تم دیکھ سکتے ہو، مطالعہ، مشاہدہ اور انتظار کرنا تمھارے آج عمل کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ تم مکاری میں طاق ہونا سیکھ چکے ہو۔ کیا تمھیں ادراک ہے کہ یہ نفسیاتی چال ہے؟ کیا تمھیں لگتا ہے کہ تمھار ی طرف سے ایک لمحے کی مکاری تمھیں ابدی سزا سے بچنے میں مدد دے گی؟ تم نے اتنا ”عاقل“ بننا سیکھ لیا ہے! مزید برآں، کچھ لوگ مجھ سے ایسے سوالات کرتے ہیں جیسے: ”ایک دن جب مذہبی حلقوں میں لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں، ’تمھارے خدا نے ایک بھی معجزہ کیوں انجام نہیں دیا؟‘ میں کس طرح وضاحت کروں؟“ ان دنوں یہ صرف مذہبی حلقوں کے لوگ ہی نہیں پوچھیں گے۔ یہ بھی ہے کہ تم آج کا کام نہیں سمجھتے، اور بہت سارے تصورات کے تحت زندگی گزارتے ہو۔ کیا تجھے اب بھی معلوم نہیں ہے کہ جب میں مذہبی عہدیداروں کا ذکر کرتا ہوں تو میں کس کا حوالہ دیتا ہوں؟ کیا تُو نہیں جانتا کہ میں کس کے لیے انجیل کی تشریح کر رہا ہوں؟ کیا تجھے علم نہیں ہے کہ خدا کے کام کے تین مراحل بیان کرتے ہوئے میں کس کے لیے بات کر رہا ہوں؟ اگر میں ایسی باتیں نہ کہوں، تو کیا تم اتنی آسانی سے قائل ہو جاؤگے؟ کیا تم اتنی آسانی سے سر تسلیم خم کر لو گے؟ کیا تم اتنی آسانی سے وہ پرانے تصورات ایک طرف رکھ دو گے؟ خاص طور پر وہ ”بہت سے آدمی“ جنہوں نے کبھی کسی کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کیا – کیا وہ اتنی آسانی سے اطاعت ا ختیار کرلیں گے؟ میں جانتا ہوں کہ اگرچہ تمھاری انسانیت کمتر درجے کی ہے اور تم بہت کم صلاحیت کے حامل ہو، آپ کا دماغ کم ترقی یافتہ ہے، اور خدا پر ایمان کرنے کی تمھاری تاریخ بہت طویل نہیں ہے، تم حقیقت میں بہت سے تصورات رکھتے ہو۔ اور کسی کے سامنے ذرا بھی سر تسلیم خم کرنا تمھاری پیدائشی فطرت نہیں ہے۔ تاہم، آج تم اطاعت کے قابل ہو کیونکہ تم مجبور اور بے بس ہو؛ تم ایک آہنی پنجرے میں بند شیر ہو، اپنی مہارتوں کو آزادانہ کھیلنے کا موقع دینے سے قاصر ہو۔ اگر تمھارے پر بھی ہوتے تو تمھارے لیے اڑنا مشکل ہوتا۔ نعمتوں سے نوازے نہ جانے کے باوجود ساتھ چلنے کے لیے آمادہ نہیں ہو۔ تاہم، یہ ”اچھے آدمیوں“ کے طور پر تمھارا خاصہ نہیں ہے۔ بلکہ، یہ ہے کہ تمھیں پوری طرح زمین بوس کردیا گیا ہے اور تم اپنی عقل کے اختتام پر ہو۔ یہ ہے کہ اس سارے کام نے تمھیں گرا دیا ہے۔ اگر کوئی ایسی چیز ہے، جسے تم حاصل کر سکتے تو تم اتنے فرمانبردار نہ ہوتے جتنےتم آج ہو، کیونکہ پہلے تم سب بیابان میں جنگلی گدھے تھے۔ اس طرح، آج جو کچھ کہا جا رہا ہے اس کے مخاطب صرف مختلف مذاہب اور فرقوں کے لوگ نہیں ہیں، اور نہ ہی یہ محض ان کے تصورات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہے۔ یہ تمھارے تصورات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہے۔

راست بازی کی عدالت کا آغاز ہوچکا ہے۔ کیا خدا اب لوگوں کے لیے گناہ کے کفارے کے طور پر خدمت انجام دے گا؟ کیا وہ ایک بار پھر ان کے لیے عظیم معالج کا کردار ادا کرے گا؟ کیا خدا اس سے بڑا کوئی اختیار نہیں رکھتا؟ لوگوں کا ایک گروہ پہلے ہی مکمل کیا جا چکا ہے، اور عرش کے سامنے اٹھایا جاچکا ہے۔ کیا وہ اب بھی بدارواح نکال کر بیماروں کو شفا دے گا؟ کیا یہ حد سے زیادہ فرسودہ نہیں ہے؟ اگر یہ جاری رہا تو کیا گواہی ممکن ہوگی؟ کیا خدا ایک بار پھر صلیب پر میخوں سے جڑ کر ہمیشہ کے لیے مصلوب کیا جا سکتا ہے؟ کیا وہ بد ارواح کو ایک بار باہر نکال سکتا ہے اور انہیں ہمیشہ باہر نکالتا رہے گا؟ کیا یہ ذلت کے طور پر شمار نہیں ہوتا؟ صرف اس صورت میں جب کام کا یہ مرحلہ پچھلے مرحلے سے بلند ہو گا عمر آگے بڑھے گی، اور پھر آخری دن سر پر آجائیں گے، اور اس دور کے ختم ہونے کا وقت آئے گا۔ جو لوگ سچائی کی پیروی کرتے ہیں انہیں لازمی طور پر رویاؤں پر توجہ دینی چاہیے۔ جب بھی میں آپ کے ساتھ رویاؤں کے بارے میں رفاقت کرتا ہوں، میں ہمیشہ کچھ لوگوں کو پلکیں جھکائے، سننے سے گریزاں دیکھتا ہوں۔ دوسرے پوچھتے ہیں، ”تم کیوں نہیں سن رہے ہو؟“ وہ جواب دیتے ہیں، ”اس سے میری زندگی یا حقیقت میں داخل ہونے میں مدد نہیں ملتی۔ ہم جو چاہتے ہیں وہ عمل کے راستوں ہیں“۔ جب بھی میں عمل کے راستوں کے بجائے کام کے بارے میں بات کرتا ہوں، وہ کہتے ہیں، ”جیسے ہی تم کام کے بارے میں بات کرتے ہیں، مجھے نیند آنے لگتی ہے“۔ جب میں مشق کے راستوں کے بارے میں بات کرنا شروع کرتا ہوں تو، وہ نوٹ لینا شروع کردیتے ہیں، اور جب میں کام کی وضاحت کرنے کے لیے واپس جاتا ہوں تو، وہ دوبارہ سننا چھوڑ دیتے ہیں۔ کیا تم جانتے ہو کہ تمھیں ابھی کس چیز سے لیس کرنے کی ضرورت ہے؟ اس کے ایک پہلو میں کام کے بارے میں رُویات شامل ہیں، اور دوسرا پہلو تمھارا عمل ہے۔ تمھیں یہ دونوں پہلو سمجھنے ہوں گے۔ اگر تیرے پاس زندگی میں ترقی کرنے کی جستجو میں رُویات نہیں ہیں، تو تیری کوئی بنیاد نہیں ہوگی۔ اگر تیرے پاس صرف عمل کے راستے ہیں، بغیر کسی معمولی بصیرت کے، اور مجموعی انتظامی منصوبے کے کام کے بارے میں کوئی سمجھ نہیں ہے، تو تُو کسی کام کا نہیں ہے۔ تجھے یہ سچائیاں سمجھنی چاہئیں جن میں رُویات شامل ہیں، اور جہاں تک عمل سے متعلق سچائیوں کا تعلق ہے، تجھے انھیں سمجھنے کے بعد عمل کے مناسب راستے ڈھونڈنے چاہئیں۔ رُویات بنیاد ہیں، اور اگر تُو اس حقیقت پر کوئی توجہ نہیں دیتا تو، تُو آخر تک پیروی کا اہل نہیں ہوگا۔ اس طرح کا تجربہ کرنا یا تو تجھے گمراہی کی طرف لے جائے گا یا تیرے گرجانے اور ناکام ہونے کا سبب بنے گا۔ تیرے کامیاب ہونے کا کوئی راستہ نہیں ہوگا! جن لوگوں کی بنیاد عظیم رُویات پر نہیں ہے وہ صرف ناکام ہو سکتے ہیں۔ وہ کامیاب نہیں ہو سکتے۔ تُو استقامت کے ساتھ کھڑا نہیں ہو سکتا! کیا تجھے علم ہے کہ خدا پر ایمان لانے میں کیا شامل ہے؟ کیا تُو جانتا ہے کہ اللہ کی پیروی کا کیا مطلب ہے؟ بغیر رُویات کے، تُو کس راستے پر چلے گا؟ آج کے کام میں اگر تیرے پاس کوئی رُویا نہیں ہے تو تجھے مکمل نہیں کیا جا سکے گا۔ تُو کس پر ایمان رکھتے ہو؟ تُو اس پر کیوں ایمان رکھتا ہے؟ تُو اس کی پیروی کیوں کرتا ہے؟ کیا تُو اپنے ایمان کو ایک طرح کا کھیل سمجھتا ہے؟ کیا تُو نے اپنی زندگی ایک قسم کا کھلونا سمجھ رکھی ہے؟ آج کا خدا سب سے بڑا رُویا ہے۔ تجھے اس کے بارے میں کتنا معلوم ہے؟ تُو نے اس کا کتنا حصہ دیکھا ہے؟ آج کا خدا دیکھ کر کیا خدا پر تیرے ایمان کی بنیاد مضبوط ہے؟ کیا تُوسمجھتا ہے کہ جب تک تُو اس طرح کے ابتر راستے پر رہے گا، تُو نجات پائے گا؟ کیا تجھے لگتا ہے کہ تُو گدلے پانی میں مچھلی پکڑ سکتا ہے؟ کیا یہ اتنا آسان ہے؟ تُو نے خدا کے آج کل کے کلام کے بارے میں کتنے تصورات ایک طرف رکھ دیے ہیں؟ کیا تُو آج کے خدا کی رُویا رکھتا ہے؟ آج کے خدا کے بارے میں تیری کیا فہم ہے؟ تُو ہمیشہ سے ایمان رکھتا ہے کہ تُو صرف اس کی پیروی کرکے، یا صرف اسے دیکھ کر اسے حاصل کر سکتا ہے[ب] اوریہ کہ کوئی بھی تجھ سے چھٹکارا حاصل کرنے کے قابل نہیں ہوگا۔ یہ نہ سمجھ کہ خدا کی پیروی کرنا اتنا آسان معاملہ ہے۔ اس کی کلید یہ ہے کہ تجھے اسے جاننا چاہیے، تجھے اس کا کام جاننا چاہیے، اور تجھے اس کی خاطر مصیبت برداشت کرنے، اُس کے لیے اپنی زندگی قربان کرنے اور اُس کی طرف سے کامل کیے جانے کی خواہش رکھنی چاہیے۔ یہ وہ رُویا ہے جو تیرے پاس ہونی چاہیے۔ اگر تیرے خیالات ہمیشہ فضل سے لطف اندوز کرنے پر مائل ہیں تو با ت نہیں بنے گی۔ اور یہ مت سمجھ کہ خدا یہاں صرف لوگوں کے لطف اندوز ہونے کے لیے ہے، یا صرف ان پر فضل کرنے کے لیے ہے۔ تُو غلطی پر ہو گا! اگر کوئی اس کی پیروی کرنے کے لیے اپنی جان خطرے میں نہیں ڈال سکتا، اور اگر کوئی ساری دنیاوی املاک اس کی پیروی کرنے کے لیے نہیں چھوڑ سکتا، تو وہ یقینی طور پر آخر تک اس کی پیروی نہیں کر سکے گا! تیرے پاس اپنی بنیاد کے طور پر رُویا ہونا ضروری ہے۔ اگر کسی دن تجھ پر مصیبت آپڑے تو تجھے کیا کرنا چاہیے؟ کیا تُو اب بھی اس کی پیروی کر سکے گا؟ ہلکے پھلکے انداز میں یہ مت کہہ کہ آیا تُو آخر تک پیروی کر سکے گا یا نہیں۔ بہتر ہے کہ تُو سب سے پہلے اپنی آنکھیں پوری طرح کھول تاکہ دیکھ سکے کہ اب کیا وقت ہے۔ اگرچہ تُو اس وقت معبد کے ستونوں کی طرح ہوسکتا ہے، لیکن ایک وقت آئے گا جب کیڑے ایسے تمام ستون کُتر دیں گے، جس کی وجہ سے معبد منہدم ہوجائے گا، کیونکہ اس وقت بہت ساری ایسی رویائیں ہیں جن کا تم میں فقدان ہے۔ تم صرف اپنی چھوٹی چھوٹی دنیاؤں پر توجہ دیتے ہو، اور تم نہیں جانتے کہ جستجو کرنے کا سب سے قابل اعتماد اور مناسب طریقہ کیا ہے۔ پس آج کے کام کی رُویا پر دھیان نہ دو اور اِن باتوں کو اپنے دِل میں نہ رکھو۔ کیا تم نے غور کیا ہے کہ ایک دن تمھارا خدا تمھیں ایک انتہائی انجان جگہ پر ڈال دے گا؟ کیا تم سوچ سکتے ہو کہ اس دن تمھارا کیا بنے گا جب میں تم سے سب کچھ چھین لوں گا؟ کیا اس دن تمھاری توانائی اب جیسی ہو گی؟ کیا تمھارا ایمان دوبارہ ظاہر ہوگا؟ خدا کی پیروی کرتے ہوئے، تمھیں وہ عظیم ترین رُویا جاننی چاہیے جو ”خدا“ ہے: یہ سب سے اہم مسئلہ ہے۔ اس کے علاوہ، یہ نہ سمجھو کہ مقدس بننے کے لیے دنیاوی انسانو ں سے علیحدگی اختیار کرلی، تو تم لازمی طور پر خدا کے خاندان میں سے ہوجاؤ گے۔ وہ لوگوں کے درمیان اپنا کام کرنے آیا ہے، مہمیں چلانے کے لیے نہیں۔ تم میں سے مٹھی بھر لوگ بھی نہیں جانتے کہ آج کا کام آسمان میں موجود خدا کا کام ہے جو جسم بن گیا ہے۔ اس کا مقصد یہ نہیں ہے کہ تمھیں صلاحیتوں والے لاجواب افراد میں تبدیل کیا جائے؛ اس کا مقصد انسانی زندگی کی اہمیت جاننے، انسانوں کی منزل جاننے اور خدا اور اس کی تمامیت جاننے میں مدد کرنا ہے۔ تجھے معلوم ہونا چاہیے کہ تُو تخلیق کار کے ہاتھوں میں تخلیق کا ایک ہدف ہے۔ تجھے جو سمجھنا چاہیے، جو کرنا چاہیے، اور جیسے خدا کی پیروی کرنی چاہیے، کیا یہ وہ سچائیاں نہیں ہیں جو تجھے سمجھنی چاہئیں؟ کیا یہ وہ رُویا ئیں نہیں ہیں جو تجھے دیکھنی چاہئیں؟

ایک بار جب لوگوں کے پاس رُویائیں ہوتی ہیں تو، وہ ایک بنیاد کے حامل ہوتے ہیں۔ جب تُو اس بنیاد پر مبنی عمل کرتا ہے تو، اس میں داخل ہونا بہت آسان ہوجائے گا۔ اس طرح، جب تیرے پاس داخل ہونے کی بنیاد آ جائے گی تو تیرے دل میں کوئی شک نہیں ہوگا، اور تیرے لیے داخلہ بہت آسان ہو جائے گا۔ تصورات سمجھنے اور خدا کا کام جاننے کا یہ پہلو بہت اہم ہے؛ تجھے اسے اپنے اسلحہ خانے میں رکھنا چاہیے۔ اگر تجھے سچائی کے اس پہلو سے آراستہ نہیں کیا گیا ہے، اور تُو صرف عمل کے راستے کے بارے میں بات کرنا جانتا ہے، تو تُو بہت ناقص ہو گا۔ میں نے دریافت کیا ہے کہ تم میں سے بہت سے لوگ حقیقت کے اس پہلو پر زور نہیں دیتے، اور جب تم اسے سنتے ہو تو لگتا ہے کہ تُم صرف الفاظ اور عقائد سن رہے ہو۔ ایک دن تُو نقصان اٹھائے گا۔ ان دنوں کچھ باتیں ایسی ہیں جنھیں تُو بالکل نہیں سمجھتا اور قبول بھی نہیں کرتا۔ ایسی صورتوں میں تجھے صبر سے جستجو کرنی چاہیے، اور وہ دن آئے گا جب تُو سمجھ لے گا۔ آہستہ آہستہ اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ رُویاؤں سے لیس کر۔ حتیٰ کہ اگر تُو صرف چند روحانی عقائد سمجھتا ہے تو بھی یہ ان رُو یاؤں پر توجہ نہ دینے سے بہتر ہے، اور یہ بالکل کچھ نہ سمجھنے سے بھی بہتر ہے۔ یہ سب تیرے داخلے کے لیے مفید ہے، اور تیرے وہ شکوک و شبہات دور کرے گا۔ اس سے بہتر ہے کہ تُو اپنے خیالات سے بھرا رہ۔ اگر تیرے پاس یہ تصورات بنیاد کے طور پر ہوں تو تُو بہت فائدے میں رہے گا۔ تجھے کسی قسم کے کوئی شکوک نہیں ہوں گے اور تُو دلیری اور اعتماد کے ساتھ داخل ہو سکے گا۔ تُو ہمیشہ اس طرح کے الجھے ہوئے، مشکوک انداز میں خدا کی پیروی کی زحمت کیوں کرتا ہے؟ کیا یہ ریت میں سر دفن کرنے کے مترادف نہیں ہے؟ ایک طمطراق کے ساتھ، جھومتے ہوئے بادشاہی میں قدم رکھنا کتنا عمدہ ہوگا! اتنے شکوک کیوں بھرے ہوئے ہیں؟ کیا تُو اپنے آپ کو سراپا جہنم میں نہیں ڈال رہا؟ ایک بار جب تُو یہوواہ کے کام، یسوع کے کام، اور کام کے اس مرحلے کی سمجھ حاصل کر لیتا ہے، تو تجھے ایک بنیاد ملے گی۔ اس وقت، ہوسکتا ہے تُو تصور کر ے کہ یہ کافی آسان ہے۔ کچھ لوگ کہتے ہیں، ”جب وقت آتا ہے اور روح القدس عظیم کام شروع کرتا ہے، میں ان تمام چیزوں کے بارے میں بات کرنے کے قابل ہو جاؤں گا۔ حقیقت یہ ہے کہ میں ابھی سمجھ نہیں پا رہا ہوں کیونکہ روح القدس نے مجھے اتنی آگہی نہیں دی ہے“۔ یہ اتنا آسان نہیں ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ اگر تُو ابھی سچائی[ج] قبول کرنے کے لیے آمادہ ہے، تو وقت آنے پر تُو اسے مہارت سے استعمال کرلے گا۔ ضروری نہیں کہ ایسا ہو! تجھے یقین ہے کہ تُو اس وقت بہت اچھی طرح سے لیس ہے، اور تیرا ان مذہبی لوگوں اور عظیم ترین نظریاتی ماہرین کو جواب دینا اور انھیں مسترد کرنا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ کیا تُو واقعی ایسا کرنے کے قابل ہوگا؟ محض اپنے اس سطحی تجربے کے ساتھ تُو کس فہم کی بات کر سکتا ہے؟ تُو سچائی سے لیس ہونے، سچائی کی جنگ لڑنے، اور خدا کے نام کی گواہی دینے کے بارے میں نہیں سوچتا – کہ جب تک خدا کام کر رہا ہے، سب کچھ انجام پا جائے گا۔ اس وقت تک، تُو کسی سوال سے لاجواب ہو سکتا ہے، اور پھر تُو دم بخود ہو جائے گا۔ کلید یہ ہے کہ آیا تجھے کام کے اس مرحلے کی واضح سمجھ ہے یا نہیں، اور تُو اس کے بارے میں حقیقت میں کتنا جانتا ہے۔ اگر تُو دشمن قوتوں پر غلبہ نہیں پا سکتا یا مذہبی قوتوں کو شکست نہیں دے سکتا تو کیا تُو بے وقعت نہیں ہو گا؟ تُو نے آج کے کام کا تجربہ کیا ہے، اسے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے، اور اپنے کانوں سے سنا ہے، لیکن، اگر آخر میں، تُو گواہی دینے سے قاصر ہے، تو کیا تجھ میں پھر بھی جیے چلے جانے کی جرآت ہوگی؟ تُو کس کا سامنا کر نے کے قابل ہوگا؟ اب یہ تصور نہ کر کہ یہ اتنا آسان ہوگا۔ مستقبل کا کام اتنا آسان نہیں ہوگا جتنا تُو تصور کرتا ہے۔ سچائی کی جنگ لڑنا اتنا آسان نہیں ہے، اتنا سہل بھی نہیں۔ اس وقت، تجھے لیس ہونے کی ضرورت ہے؛ اگر تُو سچائی سے لیس نہیں ہے، تو جب وقت آئے گا اور روح القدس مافوق الفطرت طریقے سے کام نہیں کرے گا، تو تُو خسارے میں رہے گا۔

حاشیہ:

ا۔ اصل متن میں ”وہ سوچتے ہیں“ کا جملہ نہیں ہے۔

ب۔ اصل متن میں لفظ ”وہ“ نہیں ہے۔

ج۔ اصل متن میں ”سچائی“ کا جملہ نہیں ہے۔

سابقہ: موآب کی اولاد کو بچانے کی اہمیت

اگلا: تجھے اپنے مستقبل کے مشن میں کیسے حاضر ہونا چاہیے؟

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp