باب 38
حقیقت یہ نہیں ہے کہ تیرا ایمان اچھا یا خالص ہے، بلکہ دراصل میرا کام نہایت ہی شاندار ہے! سب کچھ میری رحمت کے طفیل ہے! تمھارے اندر خود غرضی یا تکبر کا ذرہ بھر بھی خراب بد عنوان مزاج نہیں ہونا چاہیے، ورنہ میرا تم پر گا۔ تمھیں اس بات کو واضح طور پر سمجھ لینا چاہیے کہ خواہ انسان گرتے ہیں یا ثابت قدم رہتے ہیں، یہ اُن ہاتھوں میں کی وجہ نہیں بلکہ یہ میری وجہ سے ہے۔ آج، اگر تم اس اقدام کو واضح طور پر نہیں سمجھے تو، تم یقیناً بادشاہی میں داخل ہونے میں ناکام ہو جاؤ گے! تمھیں یہ بات ضرور سمجھنی چاہیئے کہ آج جو کچھ بھی کیا جا رہا ہے وہ محض خدا کا حیرت انگیز کام ہے اور اس کا انسان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انسان کے اعمال کس لئے شمار ہوتے ہیں؟ جب وہ خود غرض، مغرور اور متکبر نہیں ہوتے ہیں، تب وہ خدا کی مدیریت میں خلل ڈال رہے ہوتے ہیں اور اس کے منصوبوں کو تباہ کر رہے ہوتے ہیں۔ اےبد عنوان! تجھے لازماً آج مجھ پر بھروسہ کرنے کے لئے آنا چاہیئےہی ہوگا؛ اگر تُو نے ایسا نہیں کیا تو میں آج تجھے بتا رہا ہوں کہ تُو کبھی بھی کچھ حاصل نہیں کرے گا! سب کچھ بیکار ہو جائے گا اور تمھارے سارے اقدامات رائیگاں جائیں گے!
ٹال مٹول نہ کرو یا نہ ہچکچاؤ؛ آج اُن میں سے ہر ایک پر میرا حیرت انگیز کام کیا جائے گا جو مجھ سے محبت کرتا ہے۔ مجھے ایسے لوگوں کا کوئی فائدہ نہیں ہے جو عاجزی اختیار نہیں کرتے ہیں اور آج میں صرف ان لوگوں کو استعمال کروں گا جو پوری طرح سے عاجزی اختیار کرتے ہیں۔ تم میں سے صرف ان لوگوں پر ہی مکمل طور پر میرا ظہور ہوگا جو مجھ سے سچے دل کے ساتھ محبت کرتے ہیں، جنہیں دوسرے لوگ حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور جو خود کو مکمل طور پر میرے حضور ظاہر کر سکتے ہیں۔ میں تجھے اپنے اردے ی مرضی کو سمجھنے کی توفیق دوں گا اور تُو ہر وقت میرے حضور ہوگا اور میری برکتیں حاصل کرتا رہے گا۔ میں ان لوگوں کے ساتھ بالکل بھی برا سلوک نہیں کروں گا جو آج میرے لیے خود کو خرچ کرتے ہیں، آج خود کو میرے لیے پیش کرتے ہیں اور آج میرے لیے بوجھ اٹھاتے ہیں — اس طرح میری راستبازی بھی ظاہر ہوگی۔ میرے بارے میں شکایت نہ کرو؛ تمھارے لیے میرا فضل ہی کافی ہے۔ تجھے بھی چاہئے کہ تُو بھی آ اور اسے حاصل کر تاکہ تُو بے مثال مٹھاس چکھ سکے۔ اس سے نہ صرف تیرے تمھارے دل میں میرے لیے محبت پیدا ہوگی بلکہ یہ تیری اس محبت کو مزید گہرا بھی کرے گا۔
میرا کام مرحلہ وار ہوتا ہے اور بالکل لاپرواہ یا گڑبڑ نہیں ہے۔ میری پیروی کرنے کے لیے، تمھیں بھی اس طرح سے کام کرنے پڑیں گے۔ میرا برتاؤ دیکھو اور مجھ سے سیکھو؛ اس طرح سے، اگر تم میرے نقش قدم پر چلو گے تو پھر تمھیں بادشاہی کے ظہور میں لایا جائے گا۔ یک آواز ہو کر خوشی سے نعرہ لگاؤ! میرے بیٹو! خدا کا کام تم پر پورا ہوگا، ہاں لوگوں کے اس گروہ پر پورا ہوگا۔ کیا تم خود کو مبارک نہیں سمجھتے؟
اس کا ادراک حاصل کرنا واقعی مشکل ہے! میں آج تمھیں یہاں اس وجہ سے لایا ہوں تاکہ تم میرے حیرت انگیز کام دیکھ سکو!