شروع میں یسوع کے کلمات – باب 3

فاتح بادشاہ اپنے عظیم الشان تخت پر بیٹھا ہے۔ اُس نے خلاصی کا کام سرانجام دے دیا ہے اور جلال کے ظہور میں اپنے تمام لوگوں کی راہنمائی کی ہے۔ وہ کائنات اپنے ہاتھ میں رکھتا ہے اور اپنی الوہی حکمت اور طاقت سے اس نے صہیون بنایا اور استوار کیا ہے۔ وہ اپنے جاہ و جلال کے ساتھ خطا کار دنیا کی عدالت کرتا ہے؛ اُس نے تمام قوموں اور تمام اُمتوں، بحر و بر اور اُن میں موجود تمام جانداروں کے ساتھ ساتھ اُن لوگوں کی بھی عدالت کی ہے جو بدکاری کی شراب میں مدہوش ہیں۔ خدا یقیناً ان کی عدالت کرے گا اور وہ یقیناً ان سے ناراض ہو گا اور ان پر خدا کا جاہ و جلال ظاہر ہوگا جس کی عدالت فوری اور بلا تاخیر ہوتی ہے۔ اس کے غضب کی آگ یقیناً ان کے گھناؤنے جرائم جلا کر خاکستر کر دے گی اور کسی بھی وقت ان پر آفت نازل ہو گی؛ انھیں بھاگنے کا کوئی راستہ معلوم نہیں ہوگا اور نہ ہی ان کے پاس چھپنے کی کوئی جگہ ہوگی، وہ روئیں گے اور دانت پیسیں گے، اور وہ خود اپنے اوپر تباہی لائیں گے۔

خدا کے پیارے، فاتح بیٹے ضرورصہیون میں رہیں گے، وہاں سے کبھی رخصت نہیں ہوں گے۔ لاتعداد لوگ اس کی آواز غور سے سنیں گے، وہ لوگ اس کے افعال پر احتیاط سے توجہ دیں گے، اور ان کی تعریفی صدائیں کبھی بند نہیں ہوں گی۔ ایک سچا خدا ظاہر ہو چکا ہے! ہم اس کے بارے میں دل سے پُر یقین ہوں گے اور قریب سے اس کی پیروی کریں گے۔ ہم اپنی پوری طاقت کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور مزید ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔ دنیا کا اختتام ہمارے سامنے آشکار ہو رہا ہے؛ کلیسیا کی ایک مناسب زندگی نیز لوگ، معاملات، اور ہمارے گرد و پیش کی اشیا اب بھی ہماری تربیت میں تیزی لا رہی ہیں۔ آؤ ہم اپنے دلوں کو، جو دنیا سے بہت محبت کرتے ہیں، واپس لینے میں جلدی کریں! آؤ ہم اپنی بصارت واپس لینے کے لیے جلدی کریں جو بہت دھندلی ہے! آؤ ہم اپنے قدموں پر کھڑے رہیں، تاکہ ہم حدوں سے تجاوز نہ کریں۔ آؤ ہم اپنا منہ بند کریں تاکہ ہم خدا کے کلام پر چل سکیں، اور اپنے فائدے اور نقصان کا مزید مقابلہ نہ کریں۔ آہ، اسے چھوڑ دو – لادین دنیا اور دولت سے تمہارا حریصانہ لگاؤ! آہ، اپنے آپ کو اس سے آزاد کرو – شوہروں اور بیٹیوں اور بیٹوں سے تمہارا اٹوٹ لگاؤ! آہ، ان سے منہ موڑ لو – تمہارے موقف اور تعصبات! آہ، جاگو؛ وقت کم ہے! اوپر دیکھو، اوپر دیکھو، روح کے اندر سے، اور خدا کو معاملات سنبھالنے دو۔ کچھ بھی ہو، لوط کی ایک اور بیوی نہ بنو۔ ایک طرف پھینک دیا جانا کس قدر قابلِ رحم ہے! واقعی کتنا قابلِ رحم! آہ، جاگو!

سابقہ: شروع میں یسوع کے کلمات – باب 2

اگلا: شروع میں یسوع کے کلمات – باب 5

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp