شروع میں یسوع کے کلمات – باب 2

فلاڈیلفیا کی کلیسیا تشکیل پا چکی ہے، جو مکمل طور پر خدا کے فضل و کرم کی وجہ سے ہے۔ خدا کے لیے محبت ان بے شمار مقدسین کے دلوں میں پیدا ہوتی ہے جن کا روحانی سفر متزلزل نہیں ہوتا۔ وہ اپنے اس عقیدے پر مضبوطی سے قائم ہیں کہ واحد سچا خدا مجسم ہو گیا ہے، اور یہ کہ وہ کائنات کا سربراہ ہے، جو ہر شے کو حکم دیتا ہے: اس کی تصدیق روح القدس سے ہوتی ہے، یہ ایسے ہی ناقابل انتقال ہے جیسے پہاڑ! اور یہ کبھی نہیں بدلے گا!

اے قادرِ مطلق خدا! تُو نے ہماری روحانی آنکھیں کھول دی ہیں، اندھوں کو دیکھنے، لنگڑوں کو چلنے اور کوڑھیوں کو شفا حاصل کرنے کے قابل کیا ہے۔ یہ تُو ہی ہے جس نے آسمان کی کھڑکی کھولی ہے، ہمیں عالم ِروحانی کا اسرار سمجھنے کی اجازت دی ہے۔ تیرے مقدس کلمات سے سرشار ہونا اور اپنی اس انسانیت سے بچایا جانا جسے شیطان نے بدعنوان کر دیا ہے – یہ تیرا ناقابلِ تخمینہ عظیم کام اور تیری بے شمار عظیم رحمت ہے۔ ہم تیرے گواہ ہیں!

تو ایک طویل عرصے تک عاجزی اور خاموشی سے روپوش رہا۔ تو موت سے دوبارہ جی اٹھنے، تصلیب کے مصائب، انسانی زندگی کی خوشیوں اور غموں سے، اور افتاد و عقوبت سے گزر چکا ہے۔ تو نے انسانی دنیا کے درد کا تجربہ کیا اور چکھا ہے، اور تجھے دَور نے چھوڑ دیا ہے۔ مجسم خدا بذات خود خدا ہے۔ خدا کی مرضی کی خاطر، تُو نے ہمیں گوبر کا ٹیلا بننے سے بچایا، اپنے داہنے ہاتھ سے پکڑا، اور آزادانہ طور پر اپنا فضل عطا فرمایا۔ کوئی تکلیف خاطر میں لائے بغیر، تُو نے اپنی زندگی ہم میں ڈال دی ہے؛ تُو نے اپنے خون، پسینے اور آنسوؤں سے جو قیمت ادا کی ہے وہ مقدسین پر واضح ہے۔ ہم تیری شدید محنت کا نتیجہ ہیں؛[ا] ہم وہ قیمت ہیں جو تُو نے ادا کی ہے۔

اے قادرمطلق خدا! یہ تیری شفقت و رحمت، تیری صداقت و عظمت، تیرے تقدس اور عاجزی کی وجہ سے ہے کہ تمام قومیں تیرے حضور سجدہ ریز ہوں گی اور ابد تک تیری عبادت کریں گی۔

آج تُونے تمام کلیسیاؤں – چرچ آف فلاڈیلفیا – کو مکمل کر دیا ہے اور اس طرح اپنا 6،000 سالہ انتظامی منصوبہ پورا کیا ہے۔ مقدسین عاجزی کے ساتھ اپنے آپ کوتیرے سامنے پیش کر سکتے ہیں، روح سے منسلک اور محبت کے ساتھ پیروی کرتے ہوئے، چشمے کے منبع سے جڑے ہوئے ہیں۔ زندگی کا آبِ حیات بغیر کسی وقفے کے بہتا ہے، کلیسیا میں موجود تمام کیچڑ کو اور گندے پانی کو بہا کر صاف کر دیتا ہے، ایک بار پھر تیرے معبد کو پاک کرتا ہے۔ ہم عملی حقیقی خدا کو جان چکے ہیں، اس کے کلام کے مطابق چلے ہیں، اپنے افعال اور فرائض کو پہچانا ہے، اور کلیسیا کی خاطر اپنی توسیع کے لیے جو بھی بن پڑا ہے حتی الامکان کیا ہے۔ تیرے سامنے ہمیشہ خاموش رہتے ہوئے، بالکل پہلے کی طرح ہمیں روح القدس کے کام پر بہر صورت توجہ دینی چاہیے، کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم تیری مرضی میں رکاوٹ بن جائیں۔ مقدسین کے درمیان باہمی محبت ہے، اور بعض کی طاقت دوسروں کی ناکامیوں کی تلافی کرے گی۔ وہ ہر وقت روح کے مطابق چلنے کے اہل ہیں، روح القدس سے روشن اور منور ہیں۔ وہ حقیقت کو سمجھنے کے فوراً بعد عمل میں لاتے ہیں۔ وہ نئی روشنی کے ساتھ چلتے ہیں، اور خدا کے نقش قدم کی پیروی کرتے ہیں۔

فعال طور پر خدا کے ساتھ تعاون کرتے ہیں؛ اسے قابو کرنے دیتے ہیں اس کے ساتھ چلتے ہیں۔ ہمارے اپنے تمام خیالات، تصورات، آراء اور لادینی الجھنیں دھوئیں کی طرح ہوا میں تحلیل ہو جاتی ہیں۔ ہم خدا کو اپنی روحوں میں اعلیٰ حکمرانی کرنے دیتے ہیں، اس کے ساتھ چلتے ہیں اور اس طرح دنیا پر قابو پاتے ہوئے برتری حاصل کرتے ہیں، اور ہماری روحیں آزاد پرواز کرتی ہیں اور رہائی حاصل کرتی ہیں: یہ نتیجہ ہوتا ہے جب قادرِ مطلق خدا بادشاہ بنتا ہے۔ اپنی مدح و ثنا پیش کرتے ہوئے، اپنی نئی مناجاتیں پیش کرتے ہوئے ہم کیسے نہ ناچیں اور گائیں؟

خدا کی حمد بیان کرنے کے واقعی بہت سے طریقے ہیں: اس کا نام پکارنا، اس کے قریب جانا، اس کے بارے میں سوچنا، دعا پڑھنا، رفاقت میں مشغول ہونا، غور و فکر کرنا، دعا اور حمدیہ گیت۔ اس قسم کی مدح و ثنا میں لذت بھی ہے اور مرہم بھی؛ تعریف میں طاقت ہے اور اس میں ذمہ داری بھی ہے۔ تعریف میں ایمان ہے، اور نئی بصیرت بھی ہے۔

فعال طور پر خدا کے ساتھ تعاون کرو، خدمت میں ہم آہنگی پیدا کرو اور ایک ہو جاو، قادرِ مطلق خدا کے ارادے پورے کرو، ایک مقدس روحانی جسم بننے میں جلدی کرو، شیطان کو روندو، اور شیطان کی تقدیر انجام تک پہنچاؤ۔ چرچ آف فلاڈیلفیا کو خُدا کی موجودگی میں رونق بخشی گئی ہے اور اُس کے جلال میں ظاہر کیا گیا ہے۔

حاشیہ:

ا۔ اصل متن میں "کا نتیجہ ہیں" کا جملہ نہیں ہے۔

سابقہ: شروع میں یسوع کے کلمات – باب 1

اگلا: شروع میں یسوع کے کلمات – باب 3

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp