ہر ایک کی بابت جو اپنا کام انجام دے رہا ہے

موجودہ دھارے میں، وہ تمام لوگ جو خدا سے سچی محبت کرتے ہیں، ان کے پاس اس کے ذریعہ کامل بننے کا موقع ہے۔ خواہ وہ جوان ہوں یا بوڑھے، جب تک وہ اپنے دلوں میں خدا کی فرماں برداری رکھتے ہیں اور اس کی تعظیم کرتے ہیں، تو وہ اس کے ذریعہ کامل بن سکتے ہے۔خدا لوگوں کوان کی طرف سے کیے جانے والے مختلف کاموں کے مطابق کامل کرتا ہے۔جب تک تم اپنی پوری قوت لگاتے ہو، اور خدا کے کام میں خود کو وقف کرتے ہو، تم اس کے ذریعہ کامل ہو سکتے ہو۔ فی الحال، تم میں سے کوئی کامل نہیں ہے۔ بعض اوقات تم ایک قسم کا کام کرنے کی اہلیت رکھتے ہو، اور اگلی بار تم دو کام کر سکتے ہو۔صرفجب تک تم خود کو خدا کے لیے وقف کرنے کی پوری کوشش کرتے ہو، تو بالآخر اس کی طرف سے تمہیں کامل بنادیا جائے۔

نوجوانوں کے پاس زندگی بسر کرنے کے چند فلسفے ہوتے ہیں، اور ان میں عقل اور بصیرت کی کمی ہوتی ہے۔خدا انسان کی عقل و بصیرت کی تکمیل کے لیے آتا ہے۔اس کا کلام ان کی کمیوں کو پورا کرتا ہے۔تاہم، نوجوانوں کے مزاج غیرمتوازن ہوتے ہیں، اور خدا کی طرف سے انھیں تبدیل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ نوجوان لوگوں کے پاس مذہبی تصورات تھوڑے اور زندگی گزارنے کے فلسفے کم ہوتے ہیں؛ ہر چیز کے بارے میں وہ سادہ طور پر سوچتے ہیں، اور ان کےافکار پیچیدہ نہیں ہوتے۔ یہ ان کی انسانیت کا وہ حصہ ہے جو اب تک کسی شکل میں نہیں ڈھلا ہے، اور یہ حصہ قابل تحسین ہے؛ تاہم، نوجوان نادان اور کم عقل ہوتے ہیں۔یہ وہ چیز ہے جس کی خدا کی جانب سے کاملیت کی ضرورت ہے۔خُدا کی طرف سے کامل کیا جانا تم سب کو اس قابل بنائے گا کہ تم میں شعور پیدا ہو۔ تم اس قابل ہو جاؤگے کہ بہت سی روحانی چیزوں کو سمجھ سکو، اور بتدریج ایک ایسے شخص میں تبدیل ہو جاؤگے جو خدا کے استعمال کے لیے موزوں ہو۔ عمر رسیدہ بھائیوں اور بہنوں کے کرنے کےکام بھی موجود ہیں، اور انھیں خدا نے نظر اندازنہیں کیا ہے۔ عمر رسیدہ بھائیوں اور بہنوں میں بھی پسندیدہ اور ناپسندیدہ دونوں پہلو ہیں۔ ان کے پاس زندگی بسر کرنے کے زیادہ فلسفے اور زیادہ مذہبی تصورات ہیں۔اپنے کاموں میں، ایسےضابطوں کے دلدادہ ہونے کی وجہ سے، جن کا اطلاق وہ میکانکی اور بے لچک طریقے سے کرتے ہیں، وہ وہ بہت سی سخت روایات کے پابند ہیں۔ یہ ایک ناپسندیدہ پہلو ہے۔ تاہم، یہ عمر رسیدہ بھائی اور بہنیں، خواہ کچھ بھی ہو، پرسکون اور ثابت قدم رہتے ہیں، اور ان کے مزاج میں تندی نہیں ہوتی ہے۔ ممکن ہے وہ چیزوں کو نسبتاًسست روی سے قبول کریں، لیکن یہ کوئی بڑا نقص نہیں ہے۔ جب تک تم اطاعت کر سکتے ہو؛ جب تک تم خدا کے موجودہ کلام کو قبول کر سکتے ہواور خدا کے کلام میں مین میخ نہیں نکالتے؛ جب تک تم اطاعت اور پیروی کے لیے فکرمند ہو، اور کبھی بھی خدا کے کلام پر اپنا فیصلہ صادر نہیں کرتے یا ان کے حوالے سے غلط خیالات نہیں پالتے؛ جب تک تم اس کا کلام قبول کرتے ہواور اس پر عمل کرتے ہو—تو ان شرائط پر کھرے اترنے کے بعد، تم کامل ہو سکتے ہو۔

خواہ تم نوجوان ہو یا عمر رسیدہ بھائی یا بہن ہو، تم اپنے فرائض سے واقف ہوجو تمہیں ادا کرنے چاہیئں۔ وہ جو اپنی نوجوانی میں سرکش نہیں ہیں؛ وہ جو اپنی ضعیفی میں غیر فعال نہیں ہیں، اور نہ ہی وہ پیچھے ہٹتے ہیں۔اس کے علاوہ، وہ اپنی کمزوریوں کے ازالہ کے لیے ایک دوسرے کی قوت کا استعمال کر پاتے ہیں، اور وہ کسی تعصب کے بغیر ایک دوسرے کے کام آ سکتے ہیں۔ نوجوان اور عمر رسیدہ بھائیوں اور بہنوں کے درمیان دوستی کے ایک پل کی تعمیر ہوئی ہے، اور خدا کی محبت کی وجہ سے، تم ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھنے کے قابل ہوئے ہو۔ نوجوان بھائی بہن عمر رسیدہ بھائیوں اور بہنوں کو حقیر نہیں سمجھتے اور عمر رسیدہ بھائی اور بہنیں خود کو راستباز نہیں سمجھتے ہیں:کیا یہ خوش آہنگ شراکت نہیں ہے؟اگر یہی تم سب کا ارادہ ہے تو یقیناً تمہاری نسل میں خدا کی منشاپوری ہوگی۔

مستقبل میں، آیا تم پر رحمت ہوگی یا لعنت، اس کا فیصلہ تمہارےآج کے اعمال اور طرز عمل کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اگر خدا کی جانب سے تمہیں کامل بننا ہے، تو اسے ابھی، اسی دور میں ہونا چاہیے؛ اس کا دوسرا موقع مستقبل میں نہیں ملے گا۔ خُدا واقعی اب تمہیں کامل بنانا چاہتا ہے، اور یہ بات کہنے کا طریقہ نہیں ہے۔ مستقبل میں، اس سے قطع نظر کہ تم کن آزمائشوں سے گزرتے ہو، کیا واقعات رونما ہوتے ہیں، یا تمہیں کن آفات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خدا کو تمہیں کامل بنانا ہے؛ یہ ایک یقینی اور غیر متنازع حقیقت ہے۔ اسے کہاں دیکھا جا سکتا ہے؟ اسے اس حقیقت میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خدا کا کلام، زمانوں اور نسلوں سے، ایسی بلندی کبھی نہیں پاسکا جس بلندی پر یہ آج ہے۔ یہ اعلیٰ ترین حلقے میں داخل ہو چکا ہے، اور تمام انسانیت پر روح القدس کے کام کی کوئی نظیر نہیں ہے۔ ماضی کی نسلوں میں سے شاید ہی کسی کو ایسا تجربہ ہوا ہو؛ یہاں تک کہ یسوع کے زمانے میں بھی آج کے الہامات موجود نہیں تھے۔ تم سے کہے گئے الفاظ، جو تم سمجھتے ہو، اور تمہارا تجربہ، سب ایک نئی بلندی پر پہنچ چکے ہیں۔ آزمائشوں اور تادیبوں کے درمیان، تم لوگ رخصت نہیں ہوتے ؛ اور یہ اس کا کافی ثبوت ہے کہ خدا کے کام نے بے نظیر عظمت حاصل کر لی ہے۔ یہ کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو انسان کے بس میں ہو، اور نہ ہی یہ ایسی چیز ہے جسے انسان برقرار رکھتا ہے؛ بلکہ، یہ خود خدا کا کام ہے۔ لہٰذا، خدا کے کام کی بہت سی حقیقتوں سے، یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ خدا انسان کو کامل بنانا چاہتا ہے، اور وہ یقیناً تمہیں کامل بنانے پر قادر ہے۔اگر تم میں یہ بصیرت ہے، اور یہ نئی کھوج کرتے ہو، تو تم یسوع کے دوبارہ نازل ہونے کا انتظار نہیں کروگے؛ بلکہ تم خدا کو موجودہ دور میں تمہیں کامل بنانے کا موقع دو گے۔چنانچہ، تم میں سےہر ایک کو اپنی پوری کوشش کرنا چاہیے، کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہیے، تاکہ تم خدا کی طرف سے کامل ہوسکو۔

اب، تمہیں منفی چیزوں پر توجہ نہیں دینا چاہیے۔سب سے پہلے، کسی بھی ایسی چیز کو ایک طرف رکھ دو اورنظر انداز کردوجو تم میں منفی احساس پیدا کرتی ہے۔ معاملات کو انجام دیتے وقت، ایسا اس دل کے ساتھ کروجو آگے کا راستہ تلاش اور محسوس کرتا ہے، ایک ایسا دل جو خدا کی اطاعت کرتا ہے۔ تم اپنے اندر جب بھی کوئی کمزوری دریافت کرتے ہو، لیکن تم اسے خود پر حاوی نہیں ہونے دیتے، اور اس کے باوجود، وہ فرائض انجام دیتے ہوجو تمہیں دینے چاہئیں، تو تم نے ایک مثبت قدم اٹھایا ہے۔ مثال کے طور پر، تمہارےعمر رسیدہ بھائیوں اور بہنوں کے مذہبی تصورات رکھنے کے باوجود تم دعا کر پاتے ہو، اطاعت کرتے ہو، خدا کاکلام کھاتے اور پیتے ہو، اور مناجات پڑھتے ہو…۔ یعنی تم جو کچھ بھی کر سکتے ہو، جو بھی فرائض انجام دے پاتے ہو، اس میں اس پوری طاقت کے ساتھ خود کو وقف کر دینا چاہیے، جو تم جمع کرپاتے ہو۔ ہاتھ پر ہاتھ دھرکے انتظار نہ کرو۔اپنے فرض کی انجام دہی میں خدا کو مطمئن کر پانا پہلا قدم ہے۔ پھر جیسے ہی تم سچائی سمجھنے اور خدا کے کلام کی حقیقت جاننے کے قابل ہو جاؤ گے، تو تم اس کی جانب سے کامل بنائے جاچکے ہوگے۔

سابقہ: کلیسا کی زندگی اور حقیقی زندگی پر بحث

اگلا: خدا کے انسان کو استعمال کرنے سے متعلق

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp