خدا کے انسان کو استعمال کرنے سے متعلق

سوائے ان لوگوں کے جنھیں روح القدس کی طرف سے خصوصی ہدایت اور راہنمائی عطا کی گئی ہے کوئی بھی آزادانہ طور پر زندگی گزارنے کے قابل نہیں ہے، کیونکہ انھیں ان لوگوں کی خدمت اور نگہبانی کی ضرورت ہے جنھیں خدا استعمال کرتا ہے۔ اس طرح، خدا ہر عہد میں مختلف لوگوں کو پیدا کرتا ہے جو اُس کے کام کی خاطر کلیسیا کی نگہبانی میں مصروف ہوتے ہیں۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ خُدا کا کام اُن لوگوں کے ذریعے ہونا چاہیے جن کو وہ پسند کرتا ہے اور جن کی وہ تائید کرتا ہے۔ روح القدس کو ان کا وہ حصہ استعمال کرنا چاہیے جو روح القدس کے کام کرنے کے لیے قابل استعمال ہے اور وہ روح القدس کے ذریعے کامل کیے جانے کے بعد خُدا کے استعمال کے لیے موزوں ہو گئے ہیں۔ چونکہ انسان کی سمجھنے کی صلاحیت بہت محدود ہے، اس لیے اس کی نگہبانی ان لوگوں کی طرف سے ہونی چاہیے جنھیں خدا استعمال کرتا ہے۔ خدا کا موسیٰ کو استعمال کرنا بھی ایسا ہی ایک معاملہ تھا، جس میں اس نے بہت کچھ پایا، جو اس وقت استعمال کے لیے موزوں تھا اور جسے اس نے اس مرحلے کے دوران خدا کا کام کرنے کے لیے استعمال کیا تھا۔ اس مرحلے میں، خُدا ایک انسان کو استعمال کرتا ہے جب کہ اُس کے اُس حصے سے بھی فائدہ اُٹھاتا ہے جسے کام کرنے کے لیے روح القدس کے ذریعے استعمال کیا جا سکتا ہے اور روح القدس اُسے ہدایت دیتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ باقی، ناقابلِ استعمال حصے کو کامل بناتی ہے۔

اس کے ذریعے کیا گیا کام جسے خدا استعمال کرتا ہے مسیح یا روح القدس کے کام میں تعاون کی غرض سے ہے۔ اس انسان کو خدا نے انسانوں کے درمیان پروان چڑھایا ہے، وہ وہاں خدا کے تمام چنے ہوئے لوگوں کی راہنمائی کرنے کے لیے ہے اور اسے خدا کی طرف سے انسانی تعاون کا کام کرنے کے لیے بھی پروان چڑھایا گیا ہے۔ اس جیسے کسی شخص کے ساتھ، جو انسانی تعاون کا کام کرنے کے قابل ہو، انسان کے لیے خُدا کے مزید تقاضوں اور انسانوں کے درمیان کیے جانے والے روح القدس کے کام کو اس شخص کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اسے دوسرے لفظوں میں یوں بیان کیا جا سکتا ہے کہ اس انسان کو استعمال کرنے میں خدا کا مقصد یہ ہے کہ وہ تمام لوگ جو خدا کی پیروی کرتے ہیں وہ خدا کی مرضی کو بہتر طور پر سمجھ سکیں اور خدا کے زیادہ سے زیادہ تقاضوں کو پورا کر سکیں۔ کیونکہ لوگ براہ راست خدا کے الفاظ یا خدا کی مرضی کو سمجھنے سے قاصر ہیں، لہٰذا خدا نے کسی ایسے شخص کو ان کے درمیان پروان چڑھایا ہے جو اس کام کو انجام دینے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ خدا کے ذریعے استعمال ہونے والے شخص کو ایک وسیلے کے طور پر بھی بیان کیا جاسکتا ہے، جس کے ذریعے خدا لوگوں کی راہنمائی کرتا ہے، اسے ایک "مترجم" کے طور پر بیان کیا جاسکتا ہے جو خدا اور انسان کے درمیان رابطے کا کام کرتا ہے۔ اس طرح، ایسا انسان ان لوگوں سے مختلف ہے جو خدا کے گھر میں کام کرتے ہیں یا جو اس کے رسول ہیں۔ اُن کی طرح، اُسے خدا کی خدمت کرنے والا شخص کہا جا سکتا ہے، پھر بھی اُس کے کام کے جوہر اور خُدا کی طرف سے اسے استعمال کرنے کے پس منظر میں وہ دوسرے کارکنوں اور رسولوں سے بہت مختلف ہے۔ اس کے کام کے جوہر اور اس کے استعمال کے پس منظر کے لحاظ سے، خدا جس انسان کو اپنے کام کے لیے استعمال کرتا ہے اس کی پرورش وہ خود کرتا ہے، خدا اسے اپنے کام کے لیے تیار کرتا ہے اور وہ خود خدا کے کام میں تعاون کرتا ہے۔ کوئی بھی شخص کبھی بھی اس کی جگہ اپنا کام نہیں کر سکتا – یہ انسانی تعاون ہے جو مقدس کام کے ساتھ ساتھ ناگزیر ہے۔ دریں اثنا، دوسرے کارکنوں یا پیغام پہنچانے والوں کے ذریعہ انجام دیا گیا کام، ہر دور کے اندر کلیسیا کے لیے انتظامات کے بہت سے پہلوؤں کے ابلاغ اور نفاذ کے سوا کچھ نہیں یا پھر کلیسیائی زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے زندگی کی کچھ آسان فراہمی کا کام ہے۔ یہ کارکن اور رسول خدا کی طرف سے مقرر نہیں کیے گئے ہیں، زیادہ سے زیادہ ان کے بارے میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ روح القدس نے انھیں استعمال کیا ہے۔ ان کا انتخاب کلیسیا میں سے کیا جاتا ہے اور ایک مدت تک تربیت اور پرورش کرنے کے بعد، جو موزوں ہوتے ہیں ان کو رکھا جاتا ہے، جب کہ جو نااہل ہوتے ہیں انھیں واپس اس جگہ بھیج دیا جاتا ہے جہاں سے وہ آئے تھے۔ چونکہ یہ لوگ کلیسیا میں سے منتخب ہوتے ہیں، کچھ راہنما بننے کے بعد اپنا اصلی رنگ دکھاتے ہیں اور کچھ بہت سے برے کام بھی کرتے ہیں اور نکال دیے جاتے ہیں۔ دوسری طرف وہ انسان جسے خدا استعمال کرتا ہے ایسا شخص ہے جسے خدا نے تیار کیا ہے اور جس کے پاس ایک خاص صلاحیت ہے نیز اس کے پاس انسانیت ہے۔ وہ روح القدس کے ذریعہ پہلے سے تیار کیا گیا اور کامل بنایا گیا ہے اور مکمل طور پر روح القدس کے زیر قیادت ہے، خاص طور پر جب بات اس کے کام کی آتی ہے تو وہ روح القدس کی طرف سے ہدایت اور حکم پاتا ہے – اس کے نتیجے میں خدا کے برگزیدہ لوگوں کی راہنمائی کے راستے میں کوئی انحراف نہیں ہوتا کیونکہ خدا یقیناً اپنے کام کی ذمہ داری خود لیتا ہے اور خدا ہر وقت اپنا کام کرتا ہے۔

سابقہ: خدا کی رضا سے ہم آہنگ ہو کر کیسے خدمت کی جائے

اگلا: نئے دور کے احکام

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp