چین کے چُنیدہ لوگ اسرائیل کے کسی قبیلے کی نمائندگی کے قابل نہیں ہیں

داؤد کا گھرانا ایک ایسا خاندان تھا جس نے اصلاً یہوواہ کے عہدو پیماں اور میراث حاصل کی تھی۔ یہ اصلاً ا سرائیل کے قبائل میں سے ایک تھا اور چُنیدہ لوگوں میں شامل تھا۔ اس زمانے میں، یہوواہ نے بنی اسرائیل کے لیے ایک قانون جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ تمام یہودی، جو داؤد کے گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں – جو بھی اُس گھر میں پیدا ہوئے تھے – انھیں اُس کی میراث ملے گی۔ یہ وہ لوگ ہوں گے جنھوں نے سو گنا حاصل کیا، جنہوں نے پہلوٹھوں کی حیثیت حاصل کی۔ وہ اس وقت تمام بنی اسرائیل میں سب سے زیادہ بلند مرتبہ لوگ ہوں گے، بنی اسرائیل کے تمام خاندانوں میں اعلیٰ ترین مقام کے حامل ہوں گے، اور وہ ہیکل میں دینی پیشوا کے لبادے اور تاج پہنے براہ راست یہوواہ کی خدمت کریں گے۔ یہوواہ نے پھر انہیں وفادار اور مقدس خادم کہا، اور انہوں نے بنی اسرائیل کے دیگر تمام قبائل سے تعظیم حاصل کی۔ اس طرح، اس وقت، ان سب کو احترام کے ساتھ سردار کہا جاتا تھا – یہ سب شریعت کے دور میں یہوواہ کا کام تھا۔ آج بھی وہ ہیکل میں یہوواہ کی ایسی خدمت کرتے ہیں، اس لیے وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے وہ بادشاہ ہیں جنہیں یہوواہ نے تخت نشین کیا تھا۔ کوئی بھی ان کا تاج نہیں چھین سکتا، اور کوئی بھی ان کی خدمت تبدیل نہیں کر سکتا، کیونکہ وہ اصلاً داؤد کے گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں؛ یہ وہ ہے جو یہو واہ کی طرف سے انھیں عطا کیا ہے۔ تمھارا اصل تعلق داؤد کے گھرانے سے نہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ تم قومِ اسرائیل سے نہیں ہو بلکہ اسرائیل سے باہر غیر یہودی خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ تمھاری فطرت یہوواہ کی عبادت کرنا نہیں بلکہ اس کی مخالفت کرنا ہے، لہٰذا تمھاری حیثیت فطری طور پر داؤد کے گھرانے کے لوگوں سے مختلف ہے، اور تم وہ لوگ نہیں ہو جو میری وراثت حاصل کریں گے، پھر بھی تم ان لوگوں سے کم ہو جو سو گنا زیادہ حاصل کریں گے۔

اس وقت اسرائیل بہت سے مختلف گھرانوں اور بہت سے مختلف قبیلوں میں تقسیم تھا، پھر بھی وہ سب چُنیدہ لوگ تھے۔ تاہم، اسرائیل دوسری قوموں سے اس لحاظ سے مختلف ہے کہ اس کے لوگوں کی قبیلے کے لحاظ سے درجہ بندی کی گئی ہے، جیسا کہ یہوواہ کے سامنے ان کے مقام اور وہ سرزمین ہے جس سے ہر شخص تعلق رکھتا ہے۔ اسرائیل کے علاوہ دوسرے ممالک میں کوئی بھی داؤد، یعقوب یا موسیٰ کے گھرانوں کی رکنیت کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔ یہ حقیقت کے برعکس ہوگا – اسرائیل کا قبیلہ کسی دوسرے ملک سے غلط طور پر منسوب نہیں کیا جا سکتا۔ لوگ اکثر داؤد، ابراہیم، عیسو وغیرہ کے نام غلط استعمال کرتے ہیں، یا وہ کہتے ہیں: ”ہم نے اب خدا کو قبول کرلیا ہے، لہٰذا ہم یعقوب کے گھرانے سے ہیں۔“ ایسی باتیں کہنا محض بے بنیاد انسانی استدلال ہیں۔ یہ براہ راست یہوواہ کی طرف سے نہیں آتی، اور نہ ہی یہ میرے اپنے خیالات سے آتی ہیں۔ یہ محض انسانی بیوقوفی ہے! بالکل ایسے مقرر کی طرح جو لمبی لمبی کہانیاں بُنتا ہے، لوگ بے بنیاد طور پر اپنے آپ کو داؤد کی اولاد یا یعقوب کے خاندان کا حصہ سمجھتے ہیں، اور وہ اپنے آپ کو ایسا ہونے کے لائق سمجھتے ہیں۔ کیا لوگوں کو معلوم نہیں کہ داؤد کے گھرانے کے لوگ بہت پہلے ہی کی طرف سے یہوواہ کی طرف سے مقرر کردیے گئے تھے، یہ کہ داؤد نے اپنے آپ کو خود بادشاہ کا تاج نہیں پہنایا تھا؟ تاہم، بہت سے لوگ بے شرمی سے داؤد کے گھرانے کی اولاد ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں – لوگ بہت جاہل ہیں! حقیقت یہ ہے کہ اسرائیل کے معاملات کا غیر یہودیوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے – وہ دو مختلف چیزیں ہیں، جن کا مکمل طور پر کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسرائیل کے معاملات کے بارے میں صرف قومِ اسرائیل سے بات کی جا سکتی ہے، جس کا غیر یہودیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے، اور اسی طرح اس وقت غیر یہودیوں کے درمیان جو کام کیا جا رہا ہے، اس کا قومِ اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اب میں جو کچھ کہتا ہوں وہ اس کا تعین کرتا ہے کہ غیر یہودیوں کے بارے میں کیا کہا جاتا ہے، اور اسرائیل میں کیاگیا کام غیر یہودیوں کے درمیان کام کی ”پیش گوئی“ کے طور پر نہیں لیا جا سکتا ہے۔ کیا اس سے یہ ظاہر نہیں ہوگا کہ خدا بہت روایتی ہے؟ صرف غیریہودیوں کے کام کی توسیع کے بعد ہی ان کے بارے میں کی جانے والی باتوں کا انکشاف ہوگا یا انجام ظاہر ہوگا۔ اس لیے لوگوں کا یہ کہنا، جیسا کہ وہ ماضی میں کہتے ہیں، ”ہم داؤد کی اولاد ہیں“، یا ”یسوع داؤد کا بیٹا ہے“ اور بھی زیادہ مضحکہ خیز ہے۔ میرا کام حصوں میں تقسیم شدہ ہے۔ میں ”ہرن کو گھوڑا نہیں کہوں گا“۔ بلکہ کام اس کی ترتیب کے مطابق تقسیم کیا گیا ہے۔

سابقہ: جو لوگ سیکھتے نہیں اور جاہل رہتے ہیں، کیا وہ چوپائے نہیں ہیں؟

اگلا: برکتوں کے بارے تمہارا فہم کیا ہے؟

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp