خدا کے روزمرہ کلمات: کام کے تین مراحل | اقتباس 24

October 17, 2022

یہوواہ کے کام کے بعد، یسوع انسانوں کے درمیان اپنا کام کرنے کے لیے مجسم ہو گیا۔ اس کا کام کوئی الگ سے نہیں کیا گیا تھا، بلکہ اس کی بنیاد یہوواہ کے کام پر رکھی گئی تھی۔ یہ ایک نئے دور کے لیے کام تھا جو خُدا نے قانون کے دور کو ختم کرنے کے بعد کیا۔ ٹھیک اسی طرح، یسوع کا کام ختم ہونے کے بعد، خدا اپنے اگلے دور کے کام پر مامور ہوگیا، کیونکہ خدا کا سارا انتظام ہمیشہ سے آگے بڑھ رہا ہے۔ جب پرانا دور گزر جائے گا، اس کی جگہ ایک نیا زمانہ آئے گا، اور پرانا کام مکمل ہونے کے بعد، خدا کا انتظام جاری رکھنے کے لیے ایک نیا کام ہوگا۔ یہ تجسیم خدا کی دوسری تجسیم ہے، جو یسوع کے کام کی پیروی کرتا ہے۔ بے شک، یہ تجسیم آزادانہ طور پر نہیں ہوتی؛ یہ قانون کے دور اور دورِ فضل کے بعد کام کا تیسرا مرحلہ ہے۔ جب بھی خُدا کام کے ایک نئے مرحلے کا آغاز کرتا ہے، ہمیشہ ایک نئی شروعات اور ہمیشہ ایک نیا زمانہ لازمی ہے۔ اسی طرح خدا کے مزاج، اس کے کام کرنے کے انداز، اس کے کام کے مقام اور اس کے نام میں بھی متعلقہ تبدیلیاں ہوتی ہیں۔ پس یہ کوئی تعجب کی بات نہیں کہ نئے دور میں انسان کے لیے خدا کا کام قبول کرنا مشکل ہے۔ لیکن اس سے قطع نظر کہ انسان کیسے خدا کی مخالفت کر رہا ہے،خدا ہمیشہ سے اپنا کام کر رہا ہے، اور ہمیشہ سے آگے بڑھنے میں پوری بنی نوع انسان کی رہنمائی کر رہا ہے۔ جب یسوع بنی نوع انسان کی دنیا میں آیا تو وہ دورِ فضل میں داخل ہوا اور قانون کے دور کا خاتمہ کیا۔ آخری ایام کے دوران، خدا ایک بار پھر مجسم ہو گیا، اور اس تجسیم کے ساتھ اس نے دورِ فضل کو ختم کیا اور بادشاہی کے دور کا آغاز کیا۔ وہ تمام لوگ جو خدا کی دوسری تجسیم قبول کرنے کے قابل ہیں وہ بادشاہی کے دور میں لے جائے جائیں گے، اور مزید برآں وہ ذاتی طور پر خدا کی رہنمائی قبول کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ اگرچہ یسوع نے انسانوں کے درمیان بہت زیادہ کام کیا، مگراس نے صرف تمام بنی نوع انسان کی نجات مکمل کی اور انسان کے گناہ کا چڑھاوا بن گیا۔ اس نے انسان کو اس کی بدعنوان مزاج سے مکمل طور پر چھٹکارا نہیں دلایا۔ انسان کو شیطان کے اثر سے مکمل طور پر بچانے کے لیے نہ صرف یسوع کو گناہ کا چڑھاوابننے اور انسان کے گناہوں کو اٹھانے کی ضرورت تھی بلکہ اس کے لیے یہ بھی ضروری تھا کہ خدا انسان کو اس کی شیطانی بدعنوان مزاج سے مکمل طور پر چھٹکارا دلانے کے لیے اس سے بھی بڑا کام کرے۔ اور اس طرح، اب جب کہ انسان کو اس کے گناہوں سے معافی مل گئی ہے، خدا انسان کو نئے عہد میں لے جانے کے لیے جسم میں واپس آیا ہے اور اس نے سزا اورانصاف کا کام شروع کر دیا ہے۔ اس کام نے انسان کو ایک بلند تر قلمرو میں پہنچا دیا ہے۔ وہ تمام لوگ جو اس کے تسلط کے تابع ہوں گے وہ اعلیٰ سچائی سے لطف اندوز ہوں گے اور عظیم نعمتیں حاصل کریں گے۔ ان کو واقعی روشنی میں رہنا چاہیے، اور سچائی، راہ اور زندگی حاصل کرنی چاہیے۔

– کلام، جلد 1۔ خدا کا ظہور اور کام۔ دیباچہ

Christ of the Last Days Has Brought the Age of Kingdom

I

When Jesus came to the world of man, He ended the Age of Law, and He brought the Age of Grace. In the last days God became flesh once more, He ended the Age of Grace and He brought the Age of Kingdom. Those who accept the second incarnation of God will be led to the Kingdom Age and accept God’s guidance. After man was forgiven his sins, God returned to flesh to lead him. He will lead man into the new age. He’s begun the work of judgment to bring man to a higher realm. Those who submit enjoy higher truth, will receive much greater blessings, truly living in the light. They will gain the truth, way and life.

II

Jesus did much work among man. Redemption of all mankind was the only work He completed. He became man’s offering for sin, yet He did not rid man of all his corrupt disposition, all man’s corruption. Saving man from Satan meant Jesus had to take on man’s sins, but God’s greater work required to rid man of Satan’s corruption. After man was forgiven his sins, God returned to flesh to lead him. He will lead man into the new age. He’s begun the work of judgment to bring man to a higher realm. Those who submit enjoy higher truth, will receive much greater blessings, truly living in the light. They will gain the truth, way and life.

from Follow the Lamb and Sing New Songs

مزید دیکھیں

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

Leave a Reply

شیئر

منسوخ کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp