مسیحی گیت | فقط خدا کے پاس زندگی کی راہ ہے

October 19, 2022

زندگی کا طریقہ ایسی چیز نہیں ہے جسے کوئی بھی رکھ سکتا ہو،

اور نہ ہی یہ ایسی چیز ہے جسے کوئی بھی آسانی سے حاصل کر سکے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ زندگی صرف خدا کی طرف سے مل سکتی ہے،

یعنی زندگی کا جوہر بھی صرف خدا کے پاس ہے

اور زندگی کا طریقہ بھی صرف خدا ہی کے پاس ہے۔

اور اس طرح صرف خدا ہی زندگی کا سرچشمہ ہے

اور آبِ حیات کا ہمیشہ بہنے والا چشمہ ہے،

اور آبِ حیات کا ہمیشہ بہنے والا چشمہ ہے۔

جب سے خدا نے دنیا تخلیق کی ہے،

تب سے اس نے قوتِ حیات شامل کرتے ہوئے بہت سے کام کیے ہیں،

ایسے بہت سے کام کیے ہیں جو بشر کو زندگی بخشتے ہیں،

اور اس کی بہت بڑی قیمت ادا کی ہے تا کہ بشر زندگی حاصل کر سکے۔

یہ اس لیے ہے کہ خدا بذاتِ خود ابدی زندگی ہے،

اور خدا خود ہی وہ راستہ ہے جس کے ذریعے بشر دوبارہ جی اٹھتا ہے۔

خدا بشر کے دل سے کبھی غیر حاضر نہیں ہوتا

اور وہ ہر وقت اس کے اندر رہتا ہے۔

وہ بشر کی زندگی کا محرک،

بشر کے وجود کی بنیاد اور پیدائش کے بعد

بشر کے وجود کے لیے ایک بھرپور ذخیرہ ہے۔

وہ بشر کے دوبارہ جنم کا سبب بنتا ہے اور اسے

اپنے ہر کردار میں مضبوطی سے قائم رہنے کے قابل بناتا ہے۔

اس کی قدرت اور اس کی لافانی قوتِ حیات

کے بدولت بشر نسل در نسل زندہ رہا ہے،

جس کے دوران خدا کی زندگی کی قوت ہی بشر کے وجود کی اصل بنیاد رہی ہے

اور خدا نے وہ قیمت ادا کی ہے جو کسی عام بشر نے ادا نہیں کی،

اور خدا نے وہ قیمت ادا کی ہے جو کسی عام بشر نے ادا نہیں کی۔

خدا کی زندگی کی قوت، کسی بھی طاقت پر غلبہ پا سکتی ہے۔

مزید برآں، یہ کسی بھی قوت سے بالاتر ہے۔

اس کی زندگی دائمی،

اس کی قوت غیر معمولی،

اور اس کی زندگی کی قوت کسی بھی تخلیق کردہ

یا دشمن قوت سے مغلوب نہیں ہو سکتی۔

خدا کی زندگی کی قوت موجود ہے،

اور وقت اور جگہ سے قطع نظر اپنی شاندار چمک ظاہر کرتی ہے۔

آسمان اور زمین بڑی تبدیلیوں سے گزر سکتے ہیں

لیکن خدا کی زندگی ہمیشہ یکساں رہتی ہے۔

تمام چیزیں ختم ہوسکتی ہیں لیکن خدا کی زندگی تب بھی باقی رہے گی،

کیونکہ خدا تمام چیزوں کے وجود کا سرچشمہ

اور ان کے وجود کی بنیاد ہے۔

از "میمنے کا پیچھا کرو اور نئے گیت گاﺆ"

مزید دیکھیں

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

شیئر

منسوخ کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp