مسیحی گیت | کیا تم زندگی کے ابدی ماخذ سے آگاہ ہو؟

October 19, 2022

بشر کی زندگی کی بنیاد خدا ہے،

آسمان کے وجود کا سبب خدا ہے

اور زمین کا وجود خدا کی قوت ِحیات سے ہے۔

قوتِ حیات رکھنے والی کوئی بھی چیز خدا کی حاکمیت سے بالاتر نہیں ہو سکتی اور کوئی بھی چیز

اپنے زور کے بل پر خدا کے اختیار کے دائرے سے باہر نہیں ہو سکتی۔

اس طرح، خواہ وہ کوئی بھی ہو،

سبھی کو خدا کی حاکمیت تسلیم کرنی چاہیے،

ہر کسی کو خدا کے حکم کے مطابق رہنا چاہیے

اور اس کی گرفت سے کوئی فرار نہیں ہوسکتا۔

شاید اب تیری خواہش زندگی حاصل کرنا ہے،

یا شاید تُوسچائی حاصل کرنا چاہتا ہے۔

کچھ بھی ہو، تُو خدا کو تلاش کرنا چاہتا ہے،

اس خدا کو تلاش کرنا چاہتا ہے جس پر تُو بھروسا کر سکے

اور جو تجھے ابدی زندگی فراہم کر سکتا ہے۔

اگر تُوابدی زندگی حاصل کرنا چاہتا ہے تو تجھے سب سے پہلے ابدی زندگی کاماخذ سمجھنا چاہیے

اور پہلے یہ جاننا چاہیے کہ خدا کہاں ہے۔

صرف خدا ہی ناقابل تغیر زندگی ہے

اور زندگی کا راستہ صرف خدا کے پاس ہے۔

اور زندگی کا راستہ صرف خدا کے پاس ہے۔

چونکہ خدا ہی ناقابل تغیر زندگی ہے،

اس لیے وہ ابدی زندگی ہے۔

چونکہ صرف خدا ہی زندگی کا راستہ ہے،

اس لیے خدا خود ابدی زندگی کا راستہ ہے۔

سب چیزوں میں خدا ہر چیز پر حاکمیت رکھتا ہے،

اور وہ بشر کے دل میں اس کا ستون ہے،

نیز وہ بشر کے درمیان موجود ہے۔

صرف اسی طریقے سے وہ بنی نوع انسان کو زندگی کا راستہ

دکھا سکتا ہے اور انسان کو زندگی کی راہ پر لا سکتا ہے۔

خدا زمین پر آچکا ہے اور بشر کے درمیان رہتا ہے

تا کہ بشر زندگی گزارنے کا طریقہ حاصل کر سکے اور تاکہ بشر باقی رہ سکے۔

اس کے ساتھ ہی، خدا تمام چیزوں کے درمیان

ہر چیز کوبھی اس نظم میں معاونتی سہولت کا حکم دیتا ہے جو وہ انسانوں کے مابین کرتا ہے۔

اور اس طرح، اگر تُو صرف یہ عقیدہ تسلیم کرتا ہے کہ خدا آسمان میں اور بشر کے دل میں ہے،

لیکن پھر بھی بشر کے مابین خدا کے وجود کی حقیقت تسلیم نہیں کرتا،

تو تجھے کبھی زندگی نہیں ملے گی،

اور نہ ہی کبھی سچائی کا راستہ مل سکے گا،

اور نہ ہی کبھی سچائی کا راستہ مل سکے گا۔

از "میمنے کا پیچھا کرو اور نئے گیت گاﺆ"

مزید دیکھیں

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

شیئر

منسوخ کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp