English Christian Song | خدا کے قدموں کے نشانات کیسے تلاش کیے جائیں

October 20, 2022

خدا کے قدموں کے نشانات کی تلاش میں،

تم نے ان الفاظ کو نظر انداز کیا ہے کہ "خدا ہی سچائی، راستہ اور زندگی ہے۔"

اس طرح بہت سے لوگ جب سچائی حاصل کر لیتے ہیں،

پھر بھی وہ یہ یقین نہیں کرتے کہ انھیں خدا کے قدموں کے نشانات مل گئے ہیں،

اور خدا کے ظہور کو کم ہی تسلیم کرتے ہیں۔ کتنی سنگین غلطی ہے!

خدا کے ظہور کی انسانی اصولوں کے ساتھ موافقت نہیں پیدا کی جاسکتی،

کم ہی خدا انسانی حکم پرظاہر ہوسکتا ہے۔

خدا اپنا انتخاب خود کرتا ہے جب وہ اپنا کام کرتاہے؛ مزید برآں، اس کے اپنے مقاصد اور اپنے طریقے ہیں۔

چونکہ ہم خدا کے قدموں کے نشانات تلاش کر رہے ہیں،

تو یہ ہمیں خدا کی منشا، خدا کے الفاظ، اس کے اظہار کی تلاش کا پابند بناتا ہے –

کیونکہ جہاں کہیں بھی خدا کے نئے الفاظ بولے جاتے ہیں، خدا کی آواز وہاں ہوتی ہے،

اور جہاں خدا کے قدموں کے نشانات ہوتے ہیں، خدا کے افعال وہیں ہوتے ہیں۔

جہاں خدا کا اظہار ہوتا ہے، وہاں خدا ظاہر ہوتا ہے

اور جہاں خدا ظاہر ہوتا ہے وہیں سچائی، راستہ اور زندگی موجود ہوتی ہے۔

وہ جو بھی کام کرتا ہے، اسے انسان کے ساتھ مشورہ کرنے اور اس کی نصیحت کی ضرورت نہیں ہوتی،

بہت کم ہوتا ہے کہ وہ ہر ایک کو اپنے کام کے بارے میں مطلع کرے یہ خدا کی ذات ہے جسے ہر ایک کو پہچاننا چاہیے،

اگر تم خدا کے ظہور کی گواہی دینا چاہتے ہو، اس کے نقش قدم پر چلنا چاہتے ہو،

پھر پہلے تمھیں اپنے تصورات ترک کرنا ہو گا۔

تمھیں یہ مطالبہ نہیں کرنا چاہیے کہ خدا یہ کرے یا وہ کرے،

کجا یہ کہ تمھارا اسے اپنی مرضی کی حدود میں یا اپنے نظریات کی حدود میں رکھنا۔

اس کی بجائے، تمھیں اپنے آپ سے یہ تقاضا کرنا چاہیے کہ تمھیں خدا کے قدموں کے نشانات کیسے تلاش کرنے چاہئیں،

تمہیں خدا کا ظہور کیسے قبول کرنا چاہیے، اور خدا کا نیا کام کیسے تسلیم کرنا چاہیے: انسان کو یہی کرنا چاہیے۔

چونکہ انسان سچائی نہیں ہے اور نہ ہی سچائی کا حامل ہے،

اسے تلاش، قبول اور اطاعت کرنا چاہیے۔

چونکہ ہم خدا کے قدموں کے نشانات تلاش کر رہے ہیں،

تو یہ ہمیں خدا کی منشا، خدا کے الفاظ، اس کے اظہار کی تلاش کا پابند بناتا ہے –

کیونکہ جہاں کہیں بھی خدا کے نئے الفاظ بولے جاتے ہیں، خدا کی آواز وہاں ہوتی ہے،

اور جہاں خدا کے قدموں کے نشانات ہوتے ہیں، خدا کے افعال وہیں ہوتے ہیں۔

جہاں خدا کا اظہار ہوتا ہے، وہاں خدا ظاہر ہوتا ہے

اور جہاں خدا ظاہر ہوتا ہے وہیں سچائی، راستہ اور زندگی موجود ہوتی ہے۔

از "میمنے کا پیچھا کرو اور نئے گیت گاﺆ"

مزید دیکھیں

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

Leave a Reply

شیئر

منسوخ کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp