مسیحی گیت | ایسا بنو جو سچ کو قبول کرتا ہے

October 19, 2022

یسوع کی واپسی ان لوگوں کے لیے بہت بڑی نجات ہے

جو سچ کو قبول کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں،

لیکن جو لوگ سچ کو قبول کرنے سے قاصر ہیں ان کے لیے یہ مذمت کی علامت ہے۔

تمھیں اپنا راستہ خود منتخب کرنا چاہیے،

روح القدس کی توہین نہیں کرنی چاہیے اور حق کو رد نہیں کرنا چاہیے۔

تمہیں جاہل اور مغرور انسان نہیں بننا چاہیے،

بلکہ ایسا انسان بننا چاہیے جو روح القدس کی راہنمائی پر عمل کرتا ہے اور سچ کی تمنا اور اسے تلاش کرتا ہے؛

صرف اس طرح تم فائدے میں رہو گے۔

خدا تمھیں نصیحت کرتا ہے کہ خدا پر ایمان کے راستے پر احتیاط سے چلو۔

فوراً نتیجے پر نہ پہنچ جایا کرو؛

مزید یہ کہ خدا پر اپنے ایمان میں لاپروا اور بے فکر نہ رہو۔

تمھیں یہ جان لینا چاہیے کہ کم از کم خدا پر ایمان

رکھنے والوں کو عاجز اور تعظیم کرنے والا ہونا چاہیے۔

وہ لوگ جنھوں نے سچ سن لیا اور پھر بھی اس پر ناک بھوں چڑھاتے ہیں وہ بے وقوف اور جاہل ہیں۔

وہ جو سچ سن چکے ہیں اور پھر بھی لاپروائی

سے کسی نتیجے پر پہنچتے ہیں یا اس کی مذمت کرتے ہیں،

وہ تکبر میں مبتلا ہیں۔

یسوع پر ایمان رکھنے والا کوئی بھی فرد دوسروں پر لعنت بھیجنے یا مذمت کرنے کا اہل نہیں ہے۔

تم سب کو عقلمند اور سچائی قبول کرنے والا بننا چاہیے۔

از "میمنے کا پیچھا کرو اور نئے گیت گاﺆ"

مزید دیکھیں

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

Leave a Reply

شیئر

منسوخ کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp