شروع میں یسوع کے کلمات – باب 103

ایک گرج دار آواز نکلتی ہے، جو پوری کائنات ہلا کر رکھ دیتی ہے۔ یہ اتنی کان پھاڑ دینے والی ہے کہ لوگ بروقت اس کے راستے سے نہیں ہٹ پاتے۔ کچھ مارے جاتے ہیں، کچھ تباہ ہو جاتے ہیں اور کچھ کو جانچا جاتا ہے۔ یہ واقعی ایک ایسا تماشا ہے، کہ اس جیسا پہلے کسی نے کبھی نہیں دیکھا۔ غور سے سنو: رونے کی آواز کے ساتھ بادل کی گھن گرج ہے، اور یہ آواز پاتال سے آتی ہے؛ یہ جہنم سے آتی ہے۔ یہ ان بغاوت کے فرزندوں کی دردناک آواز ہے جن کی عدالت میں نے کی ہے۔ جنہوں نے میری بات نہیں سنی اور جنہوں نے میرے کلام پر عمل نہیں کیا، ان کی سختی سے عدالت کی گئی ہے اور انھیں میرے غضب کی لعنت ملی ہے۔ میری آواز عدالت اور غضب ہے۔ میں کسی کے ساتھ نرمی سے پیش نہیں آتا اور کسی پر رحم نہیں کرتا، کیونکہ میں بذات خود راست باز خدا ہوں اور میں غضب کا حامل ہوں؛ میں جلانے، پاک کرنے اور تباہی کا حامل ہوں۔ میرے اندر کوئی چیز پوشیدہ یا جذباتی نہیں ہے، لیکن اس کے برعکس ہر چیز کھلی، راست باز اور غیر جانبدار ہے۔ کیونکہ میرے پہلوٹھے بیٹے تخت پر پہلے ہی میرے ساتھ ہیں، تمام قوموں اور تمام لوگوں پر حکومت کر رہے ہیں، وہ چیزیں اور لوگ جو ناانصاف اور ناراستباز ہیں، اب ان کی عدالت شروع ہونے والی ہے۔ میں ایک ایک کر کے ان کی تفتیش کروں گا، کچھ بھی نہیں چھوڑوں گا اور انھیں مکمل طور پر بے نقاب کر دوں گا۔ کیونکہ میری عدالت پوری طرح ظاہر ہو چکی ہے اور پوری طرح کھل گئی ہے اور میں نے کچھ بھی پیچھے روک کے نہیں رکھا ہے؛ میں ہر اس چیز کو باہر پھینک دوں گا جو میری مرضی کے مطابق نہیں ہے اور اسے ہمیشہ کے لیے اتھاہ گڑھے میں ہلاک ہونے دوں گا۔ وہاں میں اسے ہمیشہ کے لیے جلنے دوں گا۔ یہی میری راستبازی ہے اور یہی میرا کھرا پن ہے۔ کوئی بھی اسے تبدیل نہیں کر سکتا، اور سب کچھ لازماً میرے حکم کے تحت ہونا چاہیے۔

زیادہ تر لوگ میرے کلمات نظر انداز کرتے ہیں، یہ سوچ کر کہ الفاظ صرف الفاظ ہیں اور حقائق، حقائق ہیں۔ وہ اندھے ہیں! کیا وہ نہیں جانتے کہ میں خود وفا شعار خدا ہوں؟ میرا کلام اور اعمال بیک وقت واقع ہوتے ہیں۔ کیا یہ واقعی ایسا نہیں ہے؟ لوگ میرا کلام سرے سے سمجھتے ہی نہیں، اور صرف آگہی یافتہ لوگ ہی صحیح معنوں میں سمجھ سکتے ہیں۔ یہ ایک حقیقت ہے۔ جیسے ہی لوگ میرا کلام دیکھتے ہیں، وہ خوف کے مارے ہوش وحواس کھو بیٹھتے ہیں اور چھپنے کے لیے ادھر ادھر بھاگتے ہیں۔ جب میں عدالت کرتا ہوں تو معاملہ اور بھی زیادہ ایسے ہو جاتا ہے۔ جب میں نے سب چیزیں پیدا کیں، جب میں دنیا تباہ کرتا ہوں، اور جب پہلوٹھے بیٹوں کی تکمیل کرتا ہوں – یہ سب چیزیں میرے منہ سے نکلے ایک لفظ سے انجام پا جاتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میرا کلام خود اختیار رکھتا ہے؛ اور یہی میری عدالت ہے۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ میری ذات ہی عدالت اور عظمت ہے۔ یہ ایک ناقابل تغیر حقیقت ہے۔ یہ میرے انتظامی احکامات کا ایک پہلو ہے؛ یہ صرف ایک طریقہ ہے جس سے میں لوگوں کی عدالت کرتا ہوں۔ میری نظر میں ہر چیز – بشمول تمام لوگ، تمام معاملات اور تمام چیزیں – میرے ہاتھ میں ہیں اور میری عدالت کے تحت ہیں۔ کوئی بھی فرد اور کوئی بھی چیز غیر مہذبانہ یا خود سری والا رویہ رکھنے کی جرات نہیں کرتی اور سب کچھ لازماً میرے کہے ہوئے کلام کے مطابق انجام دیا جانا چاہیے۔ انسانی تصورات کے اندر سے، ہر کوئی اس شخص کے الفاظ پر یقین رکھتا ہے، جو میں ہوں۔ جب میری روح آواز دیتی ہے تو ہر کوئی شک میں پڑ جاتا ہے۔ لوگوں کو میری مطلق قدرت کا ذرا سا بھی علم نہیں ہے اور حتیٰ کہ وہ میرے خلاف الزام تراشی بھی کرتے ہیں۔ اب میں تجھے بتاتا ہوں کہ جو کوئی میرے کلام پر شک کرتا ہے اور جو میرے کلام کو حقیر سمجھتا ہے، یہ وہی لوگ ہیں جو ہلاک ہو جائیں گے وہ ہی جہنم کے دائمی بیٹے ہیں۔ اس سے دیکھا جا سکتا ہے کہ بہت کم ایسے لوگ ہیں جو پہلوٹھے بیٹے ہیں، کیونکہ میں اسی طرح کام کرتا ہوں۔ جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ میں انگلی ہلائے بغیر سب کچھ پورا کر دیتا ہوں؛ میں صرف اپنا کلام استعمال کرتا ہوں۔ تو پھر یہ وہ جگہ ہے جہاں میری مطلق قدرت قائم ہے۔ اپنے کلام میں، میں جو کچھ کہتا ہوں اس کا ماخذ اور مقصد کوئی نہیں ڈھونڈھ سکتا۔ لوگ یہ حاصل نہیں کر سکتے اور وہ میری راہنمائی پر عمل کرتے ہوئے ہی کام کر سکتے ہیں اور میری راستبازی کے مطابق، میری مرضی کے مطابق ہر کام کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے میرے خاندان کو ہمیشہ زندہ رہنے کے لیے اور ہمیشہ مستحکم اور ثابت قدم رہنے کے لیے راستبازی اور امن حاصل ہوتا ہے۔

میری عدالت ہر ایک کے پاس آتی ہے، میرے انتظامی احکامات سب کا احاطہ کرتے ہیں اور میرا کلام اور میری شخصیت سب پر آشکار ہوتے ہیں۔ یہ میری روح کے عظیم کام کا وقت ہے (اس وقت جو لوگ نعمتوں سے نوازے جائیں گے اور جو بدقسمتی کا شکار ہوں گے، وہ ایک دوسرے سے ممتاز ہو جاتے ہیں)۔ میرا کلام جاری ہوتے ہی میں نے ان لوگوں کو ممتاز کر دیا ہے جو نعمتیں حاصل کریں گے اور ان لوگوں کو بھی جو بدقسمتی کا شکار ہوں گے۔ یہ سب بالکل واضح ہے، اور میں یہ سب ایک نظر میں دیکھ سکتا ہوں. (میں اپنی انسانیت کے حوالے سے یہ کہہ رہا ہوں؛ لہذا یہ الفاظ میری طرف سے مقرر کردہ تقدیر اور انتخاب کے منافی نہیں ہیں۔) میں پہاڑوں اور دریاؤں اور تمام چیزوں کے درمیان، کائنات بھر کی تمام جگہوں میں گھومتا ہوں، ہر جگہ کا مشاہدہ کرتا ہوں اور اسے پاک کرتا ہوں تاکہ ان سب ناپاک مقامات اور بے راہ روی والی زمینوں کا وجود ختم ہو جائے اور میرے کلام کے نتیجے میں سب جل کر راکھ ہو جائیں۔ میرے لیے، سب کچھ آسان ہے. اگر ابھی وہ وقت ہوتا کہ جب میں نے دنیا کی تباہی کا پہلے سے تعین کر لیا تھا تو میں صرف ایک لفظ بول کر اسے ہڑپ کر سکتا تھا۔ تاہم ابھی وہ وقت نہیں ہے۔ یہ کام کرنے سے پہلے سب کچھ لازمی طور پر تیار ہونا چاہیے تاکہ میرا منصوبہ خراب نہ ہو اور میرے نظم و نسق میں خلل نہ پڑے۔ میں یہ کام معقول طور پر کرنا جانتا ہوں: میرے پاس میری اپنی حکمت ہے اور میرے اپنے انتظامات ہیں۔ لوگوں کو ایک انگلی بھی بالکل نہیں ہلانی چاہیے؛ خبردار، کہیں میرے ہاتھ سے ہلاک نہ ہو جاؤ۔ یہ پہلے ہی میرے انتظامی احکامات چھُو چکا ہے۔ اس سے میرے انتظامی احکامات کی سختی اور ان کے پیچھے اصولوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جن کے دو پہلو ہیں: ایک طرف میں ان سب کو ہلاک کرتا ہوں جو میری مرضی کے مطابق نہیں ہیں اور جو میرے انتظامی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ دوسری طرف، میں اپنے غضب میں ان سب پر لعنت کرتا ہوں جو میرے انتظامی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ یہ دونوں پہلو ناگزیر اور میرے انتظامی احکامات کے پیچھے عمل درآمد کروانے کے اصول ہیں۔ ہر کسی کے ساتھ ان دونوں اصولوں کے مطابق، جذبات کے بغیر برتاؤ کیا جاتا ہے، اس سے قطع نظر کہ کوئی شخص کتنا وفادار ہوسکتا ہے۔ یہ میری راستبازی، عظمت اور میرا غضب ظاہر کرنے کے لیے کافی ہے جو تمام زمینی چیزوں، تمام دنیاوی چیزوں اور ان تمام چیزوں کو جلا کر راکھ کر دے گا جو میری مرضی کے مطابق نہیں ہیں۔ میرے کلام میں یہ وہ اسرار ہیں جو پوشیدہ رہتے ہیں اور میرے کلام میں ایسے اسرار بھی ہیں جو کہ ظاہر ہو چکے ہیں۔ اس طرح انسانی تصورات کے مطابق اور انسانی ذہن میں میرا کلام ہمیشہ کے لیے ناقابل فہم ہے اور میرا دل ہمیشہ ناقابلِ ادراک ہے۔ یعنی مجھے انسانوں کو ان کے تصورات اور سوچ سے لازماً نکالنا چاہیے۔ یہ میرے انتظامی منصوبے کی سب سے اہم شے ہے۔ اپنے پہلوٹھے بیٹوں کو حاصل کرنے اور ان کاموں کو پورا کرنے کے لیے جو میں کرنا چاہتا ہوں، مجھے ضرور اس طرح کرنا چاہیے۔

دنیا کی آفات روز بروز بڑھتی جاتی ہیں اور میرے گھر میں تباہ کن آفات مزید طاقتور ہوتی جاتی ہیں۔ لوگوں کے پاس واقعی چھپنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، اپنے آپ کو پوشیدہ رکھنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ کیونکہ اس وقت نقل مکانی ہو رہی ہے، لوگ نہیں جانتے کہ وہ اپنا اگلا قدم کہاں رکھیں گے۔ یہ صرف میری عدالت کے بعد ہی واضح ہو پائے گا۔ یاد رکھنا! یہ میرے کام کے اقدامات ہیں اور یہ وہ طریقہ ہے جس سے میں کام کرتا ہوں۔ میں اپنے سب پہلوٹھے بیٹوں کو ایک ایک کر کے تسلی دوں گا اور ایک وقت میں انھیں ایک درجہ بلند کروں گا؛ جہاں تک خدمت گاروں کا تعلق ہے، تو میں ایک ایک کر کے ان سب کو نکال دوں گا اور چھوڑ دوں گا۔ یہ میرے انتظامی منصوبے کا ایک حصہ ہے۔ تمام خدمت گاروں کے بے نقاب ہونے کے بعد میرے پہلوٹھے بیٹے بھی ظاہر ہو جائیں گے۔ (میرے لیے، یہ انتہائی آسان ہے. جب وہ میری باتیں سنیں گے تو وہ سب خدمت گار آہستہ آہستہ میرے کلام کی عدالت اور دھمکی کے سامنے سے پیچھے ہٹ جائیں گے اور صرف میرے پہلوٹھے بیٹے ہی باقی رہیں گے۔ یہ کوئی رضاکارانہ چیز نہیں ہے اور نہ ہی یہ کوئی ایسی چیز ہے جسے انسانی مرضی تبدیل کر سکتی ہے؛ بلکہ یہ میری روح ہے جو ذاتی طور پر کام کر رہی ہے۔) یہ کہیں دور کا کوئی واقعہ نہیں ہے اور تمہیں کسی حد تک میرے کام اور میرے کلام کے اس مرحلے کے اندر سے اس کا ادراک کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔ میں اتنا کچھ کیوں کہوں گا اور ساتھ ہی میرے کلام کی ناقابل پیشین گوئی نوعیت لوگوں کے لیے ناقابل فہم ہے۔ میں اپنے پہلوٹھے بیٹوں سے تسلی، رحم اور محبت کے لہجے میں بات کرتا ہوں (کیونکہ میں ہمیشہ ان لوگوں کو آگہی سے نوازتا ہوں، اور میں انھیں نہیں چھوڑوں گا، کیونکہ میں نے ان کی تقدیر کا پہلے سے فیصلہ کر رکھا ہے)، جبکہ میں اپنے پہلوٹھے بیٹوں کے علاوہ دیگر لوگوں کے ساتھ سخت عدالت، دھمکیوں اور ڈراوے کے ساتھ پیش آتا ہوں، جس سے وہ اس حد تک مسلسل خوفزدہ ہوتے ہیں کہ ان کے اعصاب ہمیشہ کام کرتے رہتے ہیں۔ ایک بار جب صورتحال ایک خاص حد تک بہتر ہو جائے گی تو وہ اس حالت سے چھٹکارا پا جائیں گے (جب میں دنیا کو تباہ کروں گا تو یہ لوگ اتھاہ گڑھے میں ہوں گے)، پھر بھی وہ میری عدالت کی گرفت سے کبھی نہیں بچ پائیں گے اور نہ ہی اس صورت حال سے آزاد ہوں گے۔ پس یہ ان کی عدالت ہے، اور یہ ان کی سزا ہے۔ جس دن اجنبی لوگ آئیں گے، تو میں ان لوگوں کو ایک ایک کر کے ظاہر کروں گا۔ یہ میرے کام کے اقدامات ہیں۔ کیا اب تم میرے پہلے کہے گئے اس کلام کے پس منظر میں نیت سمجھتے ہو؟ میری رائے میں کوئی ادھورا کام بھی ایک ایسی چیز ہے جو کہ پوری ہو چکی ہے، لیکن ضروری نہیں کہ جو چیز پوری ہوئی ہے وہ حاصل بھی کر لی گئی ہو۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے پاس میری حکمت اور کام کرنے کا اپنا طریقہ ہے، جو انسانوں کے لیے قطعی ناقابلِ فہم ہے۔ ایک بار جب میں نے اس مرحلے کے ساتھ نتائج حاصل کر لیے (جب میں نے ان تمام برے لوگوں کو ظاہر کر دیا جو میری مزاحمت کرتے ہیں) تو میں اگلا مرحلہ شروع کروں گا، کیونکہ میری مرضی بلا روک ٹوک ہے اور کوئی بھی میرے انتظامی منصوبے میں مانع ہونے کی جرات نہیں کرتا، اور کوئی چیز بھی رکاوٹیں ڈالنے کی جرات نہیں کرتی – ان سب کو وہ راستہ صاف کرنا ہوگا! عظیم سرخ اژدہے کے بچو، میری بات سنو! میں اپنے پہلوٹھے بیٹوں کو حاصل کرنے کے لیے، تمھارے باپ کو ذلیل کرنے کے لیے (ان الفاظ کا ہدف عظیم سرخ اژدہے کی اولاد ہے)، اپنے پہلوٹھے بیٹوں کی معاونت کرنے کے لیے اور اپنے پہلوٹھے بیٹوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی تلافی کرنے کے لیے، صہیون سے آیا ہوں اور دنیا میں جسم بنا ہوں۔ پس تم دوبارہ وحشی نہ بنو؛ میں اپنے پہلوٹھے بیٹوں کو تم سے نمٹنے کا موقع دوں گا۔ ماضی میں میرے بیٹوں کے ساتھ غنڈہ گردی اور ظلم کیا جاتا تھا۔ اور چونکہ باپ اپنے بیٹوں کے لیے طاقت بروئے کار لاتا ہے، اس لیے میرے بیٹے میرے پیار بھرے دامن میں لوٹ آئیں گے اور اب ان کے ساتھ غنڈہ گردی نہیں کی جائے گی اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔ میں ناراستباز نہیں ہوں؛ اور اس سے میری راست بازی کا پتہ چلتا ہے اور یہ واقعی "ان لوگوں سے محبت کرنا ہے جن سے میں محبت کرتا ہوں اور جن سے میں نفرت کرتا ہوں ان سے نفرت کرنا ہے"۔ اگر تم کہتے ہو کہ میں ناراست باز ہوں تو تمھیں جلدی سے باہر نکل جانا چاہیے۔ میرے گھر میں بے شرم اور مفت خورے نہ بنو۔ تجھے جلدی سے اپنے گھر واپس جانا چاہیے تاکہ مجھے اب تیری صورت دیکھنی نہ پڑے۔ اتھاہ گڑھا تمھاری منزل ہے اور یہی وہ جگہ ہے جہاں تم پڑے رہو گے۔ اگر تم میرے گھر میں ہو تو تمھارے لیے کوئی جگہ نہیں ہو گی کیونکہ تم بوجھ اٹھانے والے جانور ہو؛ تم وہ اوزار ہو جو میں استعمال کرتا ہوں۔ جب میرے پاس تمھارا کوئی استعمال نہیں ہو گا تو تمھیں جلا کر راکھ کرنے کے لیے میں آگ میں ڈال دوں گا۔ یہ میرا انتظامی حکم ہے؛ مجھے یہ کام ضرور اسی طرح کرنا چاہیے اور صرف اسی سے پتہ چلتا ہے کہ میں کس طرح کام کرتا ہوں اور یہ میری راست بازی اور عظمت آشکار کرتا ہے۔ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ صرف اسی طرح میرے پہلوٹھے بیٹوں کو میرے ساتھ اقتدار میں راج کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

سابقہ: شروع میں یسوع کے کلمات – باب 88

اگلا: پوری کائنات کے لیے خدا کا کلام – باب 4

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp