دینی خدمت کی تطہیر لازماً ہونی چاہیے

خدا پوری کائنات میں اپنے کام کے آغاز سے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں سمیت، بہت سے لوگوں کو اپنی خدمت کے لیے مقرر کر چکا ہے۔ اس کا مقصد اپنے ارادے کو پورا کرنا اور زمین پر اپنے کام کو ہموار تکمیل تک پہنچانا ہے؛ لوگوں کو اپنی خدمت کے لیے منتخب کرنے میں خدا کا یہی مقصد ہے۔ خُدا کی خدمت کرنے والے ہر شخص کو اس کی منشا کو سمجھنا چاہیے۔ خدا کا یہ کام اس کی حکمت، اس کی قدرتِ کاملہ، اور زمین پر اس کے کام کو لوگوں پر بہتر انداز میں واضح کرتا ہے۔ درحقیقت خدا زمین پر اپنا کام کرنے، لوگوں کے ساتھ بامقصد تعلق قائم کرنے کے لیے آیا ہے، تاکہ وہ اس کا کام زیادہ واضح طور پر جان سکیں۔ آج تم، لوگوں کا یہ گروہ، خوش قسمت ہے کہ عملی خدا کی خدمت کرتا ہے۔ یہ تمہارے لیے ایک بے شمار رحمت ہے—درحقیقت، خدا نے تمہارا رتبہ بلند کیا ہے—کسی شخص کو اپنی خدمت کے لیے منتخب کرنے کے لیے، خدا کے ہمیشہ اپنے اصول ہوتے ہیں۔ خدا کی خدمت کرنا کسی لحاظ سے بھی ایسا نہیں ہے جیسا کہ لوگ تصور کرتے ہیں، کہ یہ محض جوش و خروش کا معاملہ ہے۔ آج، تم دیکھتے ہو کہ وہ تمام لوگ جو خُدا کی خدمت کرتے ہیں، ایسا اس لیے کرتے ہیں کہ اُن کے پاس خُدا کی راہنمائی اور روح القدس کا کام ہے، اور اس لیے کہ یہ وہ لوگ ہیں جو سچائی کی جستجو کرتے ہیں۔ خدا کی خدمت کرنے والے سب لوگوں کے لیے یہ کم از کم شرائط ہیں۔

خدا کی خدمت کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ وہ لوگ کبھی بھی خدا کی خدمت نہیں کر سکتے جن کے بدعنوان مزاج میں کوئی تبدیلی نہیں آتی اگر تیرے مزاج کبھی خدا کے کلام کے ذریعے پرکھا نہیں گیا اور تادیب نہیں کی گئی ہے، تو تیرا مزاج ابھی بھی شیطان کی نمائندگی کرتا ہے، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ تو خدا کی خدمت اپنے مطلب کی خاطر کرتا ہے، اور تیری خدمت کی بنیاد تیری شیطانی فطرت پر ہے۔ تو اپنے فطری کردار کے ساتھ، اور اپنی ذاتی ترجیحات کے مطابق خدا کی خدمت کرتا ہے۔ مزید یہ کہ تو ہمیشہ سوچتا ہے کہ جو کام تو کرنا چاہتا ہے وہ خدا کے لیے مسرت بخش ہیں، اور جو کام تو نہیں کرنا چاہتا ہے وہ خدا کے لیے قابلِ نفرت ہیں؛ تو مکمل طور پر اپنی ترجیحات کے مطابق کام کرتا ہے۔ کیا اسے خدا کی خدمت کرنا کہا جا سکتا ہے؟ بالآخر، تیری زندگی کے مزاج میں معمولی سی تبدیلی بھی نہیں آئے گی؛ اس کی بجائے، تیری خدمت تجھے اور زیادہ سرکش بنا دے گی، اس طرح تیرا بدعنوان مزاج زیادہ پختہ کر دے گی، اور اس طرح، تیرے اندر خدا کی خدمت کرنے کے بارے میں ایسے اصول بن جائیں گے جو بنیادی طور پر تیرے اپنے کردار، اور تیرے اپنے مزاج کے مطابق تیری خدمت سے حاصل کردہ تجربات پر مبنی ہوں گے۔ یہ انسان کے تجربات اور اسباق ہیں۔ یہ انسان کا دنیا میں رہنے کا فلسفہ ہے۔ اس طرح کے لوگوں کی درجہ بندی فریسیوں اور مذہبی پیشواؤں کے طور پر کی جا سکتی ہے۔ اگر وہ کبھی بیدار نہ ہوں اور توبہ نہ کریں، تو وہ یقیناً جھوٹے مسیح اور مسیح مخالف بن جائیں گے جو آخری دنوں میں لوگوں کو دھوکا دیتے ہیں۔ جن جھوٹے مسیحوں اور مسیح کے مخالفوں کے بارے میں کہا گیا تھا، وہ ایسے ہی لوگوں میں سے پیدا ہوں گے۔ اگر خدا کی خدمت کرنے والے اپنے کردار کی پیروی کریں اور اپنی مرضی کے مطابق کام کریں تو انہیں کسی بھی وقت خارج کر دیے جانے کے خطرے کا سامنا رہتا ہے۔ وہ لوگ جو خدا کی خدمت کرنے سے حاصل شدہ اپنا سالہا سال کا تجربہ دوسروں کے دل جیتنے، انہیں وعظ کرنے اور انہیں قابو میں رکھنے، اور اپنا مرتبہ اونچا کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں—اور جو کبھی توبہ نہیں کرتے، کبھی اپنے گناہوں کا اعتراف نہیں کرتے، کبھی اپنی حیثیت کے فوائد سے دستبردار نہیں ہوتے—یہ لوگ خدا کے سامنے گریں گے۔ وہ پال جیسے ہی ہیں، اپنی عمر یا تجربے کی بڑائی کا گمان رکھنے اور اپنی قابلیتوں کی ڈینگیں مارنے والے۔ خدا اس طرح کے لوگوں کو کامل نہیں کرے گا۔ایسی خدمت خدا کے کام میں مداخلت کرتی ہے۔ لوگ ہمیشہ ماضی سے چمٹے رہتے ہیں۔ وہ ماضی کے تصورات سے چمٹے رہتے ہیں، ہر اس چیز کے ساتھ جو پہلے زمانے میں تھی۔ یہ ان کی خدمت میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ اگر تو ان سے چھٹکارا نہیں پا سکتا تو یہ چیزیں تیری پوری زندگی کا گلا گھونٹ دیں گی۔ خدا تیری ستائش نہیں کرے گا، ذرہ برابر بھی نہیں، خواہ تو بھاگ دوڑ کرتے ہوئے اپنی ٹانگیں توڑ بیٹھے یا مشقت کر کے اپنی کمر، حتیٰ کہ تو خدا کی خدمت کرتے ہوئے شہید بھی ہو جائے تب بھی نہیں۔اس کے بالکل برعکس: وہ کہے گا کہ تو ایک بدکار ہے۔

آج سے آغاز کرتے ہوئے، خُدا باضابطہ طور پر اُن لوگوں کو کامل کرے گا جو کوئی مذہبی تصورات نہیں رکھتے، جو اپنی پرانی خواہشات ترک کرنے کو تیار ہیں، اور جو سادہ دلی سے خدا کی اطاعت کرتے ہیں۔ وہ اُن کو کامل کرے گا جو خُدا کے کلام کی شدید خواہش رکھتے ہیں۔ ان لوگوں کو کھڑے ہونا چاہیے اورخدا کی خدمت کرنی چاہیے۔ خدا کے پاس لامتناہی فراوانی اور لامحدود حکمت ہے۔ اس کا حیرت انگیز کام اور گراں قدر کلام منتظر ہیں کہ اور بھی زیادہ تعداد میں لوگ ان سے فائدہ حاصل کریں۔ اس صورت حال میں، وہ لوگ جو مذہبی تصورات رکھتے ہیں، وہ لوگ جو عمر یا تجربے کی بڑائی کا گمان رکھتے ہیں، اور جو اپنی ذات کی نفی نہیں کر سکتے، انہیں یہ نئی چیزیں قبول کرنا مشکل لگتا ہے۔ روح القدس کے پاس ان لوگوں کو کامل کرنے کا کوئی موقع نہیں ہے۔ اگر کسی شخص نے اطاعت کا پختہ ارادہ نہیں کیا ہے اور خدا کے کلام کا متلاشی نہیں ہے، تو ان کے پاس یہ نئی چیزیں قبول کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ وہ مکمل طور پر زیادہ سے زیادہ سرکش، زیادہ سے زیادہ عیار ہوتے جائیں گے، اور اس طرح غلط راستے پر چل پڑیں گے۔ اب اپنا کام کرتے ہوئے، خُدا مزید ایسے لوگوں کو کھڑا کرے گا جو اُس سے سچی محبت کرتے ہیں اور نئی روشنی کو قبول کر سکتے ہیں، اور وہ اُن مذہبی پیشواؤں کو مکمل طور پر ختم کر دے گا جنہیں اپنی عمر یا تجربے کی بڑائی کا گمان ہے؛ وہ ان میں سے کسی ایک کو بھی نہیں چاہتا جو تبدیلی کے خلاف سختی سے مزاحمت کرتے ہیں۔ کیا تو ان لوگوں میں سے ایک بننا چاہتا ہے؟ کیا تو اپنی ترجیحات کے مطابق اپنی خدمت انجام دیتا ہے یا ویسے کرتا ہے جیسے خدا چاہتا ہے؟ یہ وہ چیز ہے جس کا جاننا تیرے لیے لازمی ہے۔ کیا تو ایک مذہبی پیشوا ہے، یا تو ایک نوزائیدہ بچہ ہے جسے خدا نے کامل بنایا ہے؟ روح القدس نے تیری کتنی خدمت کی تعریف کی ہے؟ اس میں سے کتنی کو خدا یاد کرنے کی زحمت بھی نہیں کرے گا؟ تیری تمام سالوں کی خدمت کے نتیجے میں تیری زندگی میں کتنی بڑی تبدیلی آئی ہے؟ کیا تجھے اس سب کے بارے میں واضح علم ہے؟ اگر تو درحقیقت ایمان کا حامل ہے تو تُو اپنے قدیم مذہبی تصورات کو ترک کر دے گا اور ایک نئے طریقے سے خدا کی بہتر خدمت کرے گا۔ ابھی کھڑے ہونے میں تاخیر نہیں ہوئی ہے۔ پرانے مذہبی تصورات ایک شخص کی پوری زندگی ضائع کر سکتے ہیں۔ کسی شخص کا حاصل کردہ تجربہ اس کے خدا سے منحرف ہونے اور اپنے طریقے سے کام کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ اگر تو ایسی چیزیں ترک نہیں کرے گا تو وہ تیری زندگی کی نشوونما میں رکاوٹ بن جائیں گی۔ خُدا ہمیشہ اُنہیں کامل کرتا ہے جو اُس کی خدمت کرتے ہیں، اور اُنہیں آسانی سے ترک نہیں کرتا۔ اگر تو واقعی خدا کے کلام کے فیصلے اور سزا کو قبول کرتا ہے، اگر تو اپنے پرانے مذہبی طریقوں اور اصولوں کو ترک کر سکتا ہے، اور پرانے مذہبی تصورات کو خدا کے آج کے کلام کے پیمانے کے طور پر استعمال کرنا چھوڑ سکتا ہے، تب ہی تیرے لیے ایک مستقبل ہوگا۔ لیکن اگر تو پرانی چیزوں سے چمٹا رہتا ہے، اگر تو اب بھی ان کی قدر کرتا ہے، تو تیرے بچاؤ کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ خدا ایسے لوگوں پر توجہ نہیں دیتا۔ اگر تو واقعی کامل بنایا جانا چاہتا ہے، تو تجھے ہر قدیم چیز کو مکمل طور پر ترک کرنے کا عزم کرنا ہوگا۔ یہاں تک کہ اگر جو کچھ پہلے کیا گیا تھا وہ صحیح ہی تھا، چاہے یہ خدا کا کام ہی تھا، پھر بھی تجھے اسے ترک کرنے اور اس سے چمٹے نہ رہنے کے قابل ہونا چاہیے۔ یہاں تک کہ اگر یہ واضح طور پر روح القدس کا کام بھی تھا جو براہ راست روح القدس کے ذریعے کیا گیا تھا، آج تجھے اس کو لازمی طور پر ترک کرنا ہے۔ تجھے ہرگز اس سے چمٹا نہیں رہنا چاہیے۔ یہی خدا کا تقاضا ہے۔ ہر چیز کی لازمی تجدید ہونی چاہیے۔ خدا اپنے کام اور خدا اپنے کلام میں ان قدیم چیزوں کا کوئی حوالہ نہیں دیتا جو پہلے ہو چکی ہیں، وہ پرانی تقویم کی ٹوہ میں نہیں رہتا؛ خُدا ایک خُدا ہے جو ہمیشہ نیا ہوتا ہے اور کبھی پرانا نہیں ہوتا، اور اپنے ماضی کے الفاظ سے بھی چمٹا نہیں رہتا—جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خُدا کسی اصولوں پر عمل نہیں کرتا۔ لہٰذا اگر تو بحیثیت انسان، ہمیشہ ماضی کی چیزوں سے چمٹا رہتا ہے، اگر تو انہیں ترک کرنے سے انکار کرتا ہے، اور سختی سے انہیں فارمولائی طریقے سے لاگو کرتا ہے، جبکہ خدا اب ان سابقہ ذرائع کو استعمال کر کے کام نہیں کرتا، تو کیا تیرےا قوال و افعال خلل انگیز نہیں ہیں؟ کیا تو خدا کا دشمن نہیں بن گیا ہے؟ کیا تو اپنی پوری زندگی ان قدیم چیزوں کی خاطر تباہ و برباد کرنے کے پر آمادہ ہے؟ یہ قدیم چیزیں تجھے کسی ایسے شخص میں تبدیل کر دیں گی جو خدا کے کام میں رکاوٹ ڈالتا ہے—کیا تو ایسا شخص بننا چاہتا ہے؟ اگر تو واقعی یہ نہیں چاہتا ہے، تو جو کچھ تو کر رہا ہے اسے جلدی سے روک اور پلٹ جا۔ نئے سرے سے آغاز کر۔ خدا تیری ماضی کی خدمت یاد نہیں رکھے گا۔

سابقہ: بدعنوان انسان خدا کی نمائندگی کرنے کے قابل نہیں

اگلا: خدا پر اپنے ایمان میں تجھے خدا کی اطاعت کرنی چاہیے

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp