بادشاہی کا ترانہ

ہجوم مجھے خوش کرتا ہے، ہجوم میری حمد کرتا ہے؛ سارے منہ ایک سچے خدا کا نام لیتے ہیں، سب لوگ میرے اعمال دیکھنے کے لیے نظریں اٹھاتے ہیں۔ بادشاہی انسانوں کی دنیا پر نازل ہوتی ہے، میری شخصیت امیر اور سخی ہے۔ اس پر کون خوش نہیں ہوگا؟ کون خوشی سے رقص نہیں کرے گا؟ اے، صہیون! میرا جشن منانے کے لیے اپنا فاتحانہ علم اٹھا! میرے مقدس نام کو پھیلانے کے لیے اپنی فتح کا گیت گا! زمین کے کناروں تک تمام مخلوقات! اپنے آپ کو پاک کرنے میں جلدی کر تاکہ تجھے میرے لیے نذرانہ بنایا جا سکے! آسمانوں میں مجمع النجوم! میری زبردست طاقت دکھانے کے لیے آسمان میں اپنی جگہوں پر واپس لوٹ جاؤ! میں زمین پر موجود لوگوں کی آوازوں پر کان دھرتا ہوں، جو گیت میں میرے لیے اپنی لامحدود محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہیں! اس دن، جب تمام مخلوقات زندگی کی طرف لوٹتی ہیں، میں انسانوں کی دنیا میں اترتا ہوں۔ اس وقت، بالکل اسی موڑ پر، سارے پھول پھوٹ پھوٹ کر کھل اٹھتے ہیں، تمام پرندے ایک آواز ہوکر گاتے ہیں، ہر شے خوشی سے دھڑکتی ہے! بادشاہی کی سلامی کی آواز میں، شیطان کی بادشاہی گر جاتی ہے، دوبارہ کبھی نہ اٹھنے کے لیے بادشاہی ترانے کی گھن گرج میں فنا ہو جاتی ہے!

زمین پر کون ہے جو اٹھنے اور مزاحمت کرنے کی ہمت رکھتا ہے؟ جب میں زمین پر اترتا ہوں، میں آگ لاتا ہوں، غضب لاتا ہوں، تمام اقسام کی آفات لاتا ہوں۔ زمینی بادشاہتیں اب میری بادشاہی ہیں! اوپر آسمان میں، بادل الٹتے پلٹتے اور لہراتے ہیں، آسمان تلے جھیلیں اور ندیاں موجزن ہوتی ہیں اور خوشی سے ایک ہلچل مچانے والا راگ چھیڑتی ہیں۔آرام کرتے ہوئے جانور اپنی گپھاؤں سے نکلتے ہیں، اور تمام لوگ میرے ذریعہ اپنی نیند سے بیدار ہوتے ہیں۔ وہ دن آ ہی گیا ہے جس کا لوگوں کے ہجوم کو انتظار تھا! وہ مجھے سب سے خوبصورت گانے پیش کرتے ہیں!

اس خوبصورت لمحے میں، اس فرحت انگیز وقت پر،

اوپر آسمانوں اور نیچے زمین میں ہر جگہ حمد کی آوازیں گونجتی ہیں۔ اس پر کون پرجوش نہیں ہوگا؟

کس کا دل ہلکا نہ ہو گا؟ یہ منظر دیکھ کر کون نہیں روئے گا؟

یہ آسمان پرانا آسمان نہیں ہے، اب یہ بادشاہی کا آسمان ہے۔

یہ اب وہ زمین نہیں جو پہلے تھی، اب یہ مقدس سرزمین ہے۔

شدید بارش کے گزر جانے کے بعد، گندی پرانی دنیا مکمل طور پر نئے سرے سے بنی ہے۔

پہاڑ بدل رہے ہیں ۔۔۔ دریا بدل رہے ہیں ۔۔۔

لوگ بھی بدل رہے ہیں ۔۔۔ سب کچھ بدل رہا ہے۔۔۔۔

آہ، اے خاموش پہاڑو! اٹھو اور میرے لیے رقص کرو!

آہ، اے خاموش دریاؤ! جاؤ آزادی سے بہو!

تم خواب دیکھنے والے انسانو! اٹھاؤ خود کو اور پیچھا کرو!

میں آگیا ہوں ۔۔۔ میں بادشاہ ہوں۔۔۔۔

تمام بنی نوع انسان اپنی آنکھوں سے میرا چہرہ دیکھے گی، اپنے کانوں سے میری آواز سنے گی۔

بادشاہی کی زندگی اپنے لیے گزارے گی ۔۔۔۔

کس قدر شیریں ۔۔۔ کس قدر خوبصورت۔۔۔۔

ناقابل فراموش ۔۔۔ فراموش کرنا نا ممکن۔۔۔۔

میرے غضب کی آگ میں، عظیم سرخ ڈریگن ہاتھ پاؤں مار رہا ہے؛

میری عظیم الشان عدالت میں، شیاطین اپنی حقیقی شکلیں دکھاتے ہیں؛

میرے سخت الفاظ پر، تمام لوگ گہری شرمندگی محسوس کرتے ہیں، اور ان کے پاس اپنے آپ کو چھپانے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوتی ہے۔

وہ ماضی یاد کرتے ہیں، کس طرح انہوں نے میرا مذاق اڑایا اور تضحیک کی۔

کوئی بھی ایسا وقت نہیں تھا جب انہوں نے اپنا دکھاوا نہ کیا ہو، کبھی کوئی بھی ایسا وقت نہیں تھا جب انہوں نے میری مخالفت نہ کی ہو۔

آج، کون ہے جو نہیں روتا؟ کون ہے جسے پچھتاوا نہیں ہوتا؟

پوری کائنات آہ و بکا سے بھری ہوئی ہے ۔۔۔

خوشی کی آوازوں سے لبریز ۔۔۔ ہنسی کی آوازوں سے بھرپور۔۔۔۔

لاجواب خوشی ۔۔۔ خوشی جس کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔۔۔۔

ایک ہلکی بارش کی ٹپ ٹپ ۔۔۔ ہوا میں ہلکورے کھاتے برف کے بھاری گالے۔۔۔۔

لوگوں کے اندر غم اور خوشی باہم مل رہی ہے ۔۔۔ کچھ ہنس رہے ہیں ۔۔۔

کچھ رو رہے ہیں ۔۔۔ اور کچھ خوشی کے نعرے لگا رہے ہیں۔۔۔۔

گویا سب بھول گئے ہیں ۔۔۔ آیا یہ بارش اور بادلوں کے ساتھ وافر بہار ہے،

کھلتے پھولوں والا موسم گرما ہے، بھرپور فصلوں والا موسم خزاں ہے،

یا پالےاور برف جیسی ٹھٹھرادینےوالی سردی، کوئی نہیں جانتا۔۔۔۔

آسمان میں بادل اڑ رہے ہیں، زمین پر سمندر برہم ہیں۔

بیٹے بازو لہراتے ہیں ۔۔۔ لوگ رقص میں اپنے پاؤں ہلاتے ہیں۔۔۔۔

فرشتے کام پر ہیں ۔۔۔ فرشتے گلہ بانی کر رہے ہیں۔۔۔۔

زمین پر سب لوگ فعال ہیں، اور زمین کی تمام چیزوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

سابقہ: پوری کائنات کے لیے خدا کا کلام – باب 10

اگلا: پوری کائنات کے لیے خدا کا کلام – باب 12

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp