خطبات کا سلسلہ: اصل میں اوپر اٹھایا جانا کیا ہے؟

June 9, 2023

آخری ایام میں، تمام اہل ایمان اس بات کی آرزو کر رہے ہیں کہ نجات دہندہ بادل پر اتر کر آئے اور اس سے ملنے کے لیے انہیں اوپراٹھا کر لے جایا جائے۔ لیکن اب جب کہ بڑی بڑی آفات نازل ہو چکی ہیں، انہوں نے ابھی بادل پر واپس آنے والے خداوند کا استقبال کرنا ہے۔ لوگ خوف محسوس کر رہے ہیں یا شاید خداوند کی جانب سے انہیں چھوڑ بھی دیا گیا ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ کسی بھی لمحے آفات میں مر سکتے ہیں۔ ان کے لیے حیرت کی بات ہے کہ مشرقی بجلی گواہی دے رہی ہے کہ خداوند یسوع پہلے ہی مجسم قادر مطلق خدا کے طور پر واپس آ چکا ہے، سچائیوں کا اظہار کر رہا ہے اور آخری ایام میں عدالت کا کام کررہا ہے۔ بہت سے لوگ جو سچائی کی آرزو کرتے ہیں وہ قادر مطلق خدا کے کلام کو پڑھتے ہیں، خدا کی آواز کو پہچانتے ہیں، اور قادر مطلق خدا کی طرف رجوع کرتے ہیں۔ وہ ہر روز خدا کا کلام کھاتے اور پیتے ہیں، ان کے ذریعہ کفالت اور پرورش پاتے ہیں، اور برّے کی شادی کی ضیافت میں شرکت کرتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو آفتوں سے پہلے خدا کے تخت کے سامنے اوپر اٹھا کر پیش کیے گیے ہیں۔ بہت سے مذہبی لوگ الجھن میں ہیں، یہ سوچتے ہوئے، "کیا خُداوند یسوع کو اُس کے ساتھ ملنے کے لیے لوگوں کو آسمان پر نہیں لے کر جانا ہے؟ مشرقی بجلی کے ماننے والے واضح طور پر اب بھی زمین پر ہیں، تو انہیں کس طرح اٹھا کر اوپر لے جایا جا سکتا ہے؟" بہت سے لوگ اٹھا لیے جانے کے حقیقی معنی کو نہیں سمجھتے ہیں، لیکن سوچتے ہیں کہ اس کا مطلب آسمان میں لے جایا جانا ہے، لہذا زمین پر ابھی تک کسی کو بھی اٹھا کر اوپر نہیں لے جایا گیا ہے کیا یہ صحیح ہے؟ اصل میں "اٹھا لیے جانے" کا کیا مطلب ہے؟ حقیقی ایمان کی جستجو کی یہ قسط آپ کی سچائی کی جستجو کرنے اور اس کا جواب تلاش کرنے کے لیے رہنمائی کرے گی۔

مزید دیکھیں

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

شیئر

منسوخ کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp