خدا کے روزمرہ کلمات: کام کے تین مراحل | اقتباس 29
October 17, 2022
شیطان کی طرف سے بہت زیادہ بدعنوان بنائی گئی نوع انسانی، یہ نہیں جانتی ہے کہ ایک خدا ہے، اور اس نے خدا کی عبادت کرنی چھوڑ دی ہے۔ ابتدا میں، جب آدم اور حوا کو تخلیق کیا گیا تھا تو یہوواہ کی عظمت اور گواہی ہمیشہ سے موجود تھی۔ لیکن بدعنوان ہونے کے بعد، انسان نے عظمت اور گواہی کو کھو دیا، کیونکہ ہر ایک نے خدا کے خلاف بغاوت کی اور اس کی تعظیم کرنی بالکل چھوڑ دی۔ آج کا فتح کا کام تمام گواہی اور تمام عظمت کو بحال کرنا ہے، اور تمام لوگوں سے خدا کی عبادت کروانی ہے، تاکہ مخلوقات میں گواہی ہو؛ یہ اس مرحلے کے دوران کیا جانے والا کام ہے۔ کیسے، درستی کے ساتھ، بنی نوع انسان کو فتح کیا جائے گا؟ انسان کو مکمل طور پر قائل کرنے کے لیے اس مرحلے کے کلام کے کام کو استعمال کرتے ہوئے؛ اس کومکمل مطیع بنانے کے لیے؛ انکشاف، فیصلے، سزا، اور بے رحمانہ لعنت کا استعمال کرتے ہوئے؛ انسان کی سرکشی کو ظاہر کرکے اور اس کی مزاحمت کا فیصلہ کر کے تاکہ وہ بنی نوع انسان کی بے ایمانی اور غلاظت کو جان سکے، اور اس طرح ان چیزوں کو خدا کے راست مزاج سے موازنے کے طور پر استعمال کرے۔ یہ بنیادی طور پر اس کلام کے ذریعے ہی ہے کہ انسان کو مفتوح اور مکمل طور پر قائل ہونا ہے۔ کلام بنی نوع انسان کو فتح کرنے کا حتمی ذریعہ ہے، اور وہ سب جو خدا کی فتح کو قبول کرتے ہیں انھیں اس کے کلام کی ضرب اور فیصلے کو قبول کرنا چاہیے۔ آج کلام کرنے کا عمل بالکل صحیح معنوں میں فتح کا عمل ہے۔ اور لوگوں کو آخر کس طرح تعاون کرنا چاہیے؟ اس کلام کو کھانے اور پینے کا طریقہ جان کر، اور اس کی سمجھ حاصل کر کے۔ جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ لوگوں کو کیسے فتح کیا جاتا ہے، تو یہ وہ کام نہیں ہے جو وہ خود سے کر سکتے ہیں۔ تو صرف یہ کر سکتا ہے کہ اس کلام کو کھانے اور پینے کے ذریعے اپنی بدعنوانی اور غلاظت، اپنی سرکشی اور اپنی بے ایمانی کو جان لے اور خدا کے سامنے گر جا۔ اگر، خدا کی مرضی کا ادراک کرنے کے بعد، تو اس کو عملی جامہ پہنانے کے قابل ہے، اور اگر تیرے پاس بصیرت ہے اور تو اس کلام کی مکمل طور پر فرمانبرداری کرنے کے قابل ہے، اور خود سے کوئی انتخاب نہیں کرتا ہے، تو تو مفتوح ہو چکا ہو گا – اور یہ اس کلام کے کے نتیجے میں ہوا ہو گا۔ بنی نوع انسان گواہی سے کیوں محروم ہوا؟ کیونکہ کوئی بھی خدا پر ایمان نہیں رکھتا ہے، اور کیونکہ لوگوں کے دلوں میں خدا کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ بنی نوع انسان کا فتح ہونا بنی نوع انسان کے ایمان کی بحالی ہے۔ لوگ ہمیشہ اس مادی دنیا میں سرپٹ بھاگنا چاہتے ہیں، وہ بہت زیادہ امیدیں رکھتے ہیں، وہ اپنے مستقبل کے لیے بہت زیادہ چاہتے ہیں، اور بہت زیادہ قیمتی مطالبات رکھتے ہیں۔ وہ ہمیشہ جسم کے بارے میں سوچ رہے ہوتے ہیں، جسم کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہوتے ہیں، اور خدا پر یقین کی راہ تلاش کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔ ان کے دلوں کو شیطان نے چھین لیا ہے، وہ خدا کے لیے اپنا احترام کھو چکے ہیں، اور ان کا شیطان کے ساتھ غیرمعمولی لگاﺆ ہے۔ لیکن انسان کو خدا نے بنایا ہے۔ اس طرح، انسان نے گواہی کھو دی ہے، یعنی اس نے خدا کی عظمت کو کھو دیا ہے۔ بنی نوع انسان کو فتح کرنے کا مقصد خدا کے لیے انسان کی تعظیم کی عظمت کی دوبارہ بازیابی ہے۔ اسے اس طرح کہا جا سکتا ہے: بہت سے لوگ ایسے ہیں جو زندگی کے لیے کوشش نہیں کرتے؛ یہاں تک کہ اگر کچھ ایسے ہیں بھی جو زندگی کی کوشش کرتے ہیں تو وہ تعداد میں صرف مٹھی بھر ہیں۔ لوگ اپنے مستقبل کے لیے مصروف ہیں اور زندگی پر کوئی توجہ نہیں دیتے ہیں۔ کچھ لوگ خدا کے خلاف بغاوت اور مزاحمت کرتے ہیں، اس کی پیٹھ پیچھے اس کے متعلق رائے قائم کرتے ہیں، اور سچائی پر عمل نہیں کرتے ہیں۔ ان لوگوں کو فی الحال نظر انداز کر دیا گیا ہے؛ اس وقت، ان باغی بیٹوں کے ساتھ کچھ نہیں کیا گیا، لیکن مستقبل میں تو ظلمت میں، روتا اور دانت پیستا رہے گا۔ جب تو اس میں رہتا ہے تو تجھے روشنی کے قیمتی ہونے کا احساس نہیں ہوتا، لیکن تجھے اس کے قیمتی ہونے کا احساس اس وقت ہوگا جب تو تاریک رات میں رہ رہا ہو گا، اور تب تجھے افسوس ہوگا۔ تو اس وقت تو ٹھیک محسوس کر رہا ہے، لیکن وہ دن آئے گا کہ جب تجھے افسوس ہوگا۔ جب وہ دن آئے گا، اور اندھیرا نازل ہو گا اور روشنی کبھی باقی نہیں رہے گی تو پچھتانے کے لیے بہت دیر ہو جائے گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ تو آج کے کام کو ابھی تک نہیں سمجھتا ہے اور اس لیے کہ تو اس وقت کی قدر کرنے میں ناکام ہے جو اب تیرے پاس ہے۔ ایک بار جب پوری کائنات کا کام شروع ہو جائے گا، یعنی جب وہ سب کچھ سچ ہو جائے گا جو میں آج کہہ رہا ہوں، بہت سے لوگ اپنا سر پکڑ کر انتہائی تکلیف کے عالم میں آنسو بہائیں گے۔ اور ایسا کرتے ہوئے، روتے اور دانت پیستے ہوئے، کیا وہ ظلمت میں نہیں گر چکے ہوں گے؟ وہ تمام لوگ جو واقعی زندگی کے لیے کوشش کرتے ہیں اور کامل کیے جاتے ہیں، استعمال کیے جا سکتے ہیں، جب کہ بغاوت کے تمام بیٹے جو استعمال کیے جانے کے قابل نہیں ہیں، ظلمت میں گر جائیں گے۔ وہ روح القدس کے کام سے محروم ہو جائیں گے، اور کسی چیز کو سمجھنے کے قابل نہیں ہوں گے۔ یوں وہ عذاب میں گرنے کے بعد شدید اذیت میں سسکیاں لیں گے۔ اگر تو کام کے اس مرحلے میں اچھی طرح سے لیس ہے، اور تو اپنی زندگی میں ترقی کر چکا ہے، اس صورت میں تو استعمال کیے جانے کے لیے موزوں ہے۔ اگر تو اچھی طرح سے لیس نہیں ہے تو پھر اگر تجھے کام کے اگلے مرحلے کے لیے طلب کیا بھی جاتا ہے، تو تو استعمال کے لیے نااہل ہو گا – اس مقام پر اگر تو اپنے آپ کو لیس کرنا بھی چاہے گا تو پھر بھی تجھے دوسرا موقع نہیں ملے گا۔ خدا جا چکا ہو گا؛ جو اب تیرے سامنے ہے، تو اس قسم کا موقع تلاش کرنے کے لیے کہاں جا سکتا ہے؟ تو خدا کی طرف سے ذاتی طور پر فراہم کردہ تربیتی مشق حاصل کرنے کے لیے کہاں جا سکتا ہے؟ تب تک، خُدا ذاتی طور پر نہیں بول رہا ہو گا اور نہ ہی اپنی بات بیان کر رہا ہو گا؛ تو جو کچھ کرنے کے قابل ہو گا وہ صرف یہ ہے کہ تو ان چیزوں کو پڑھ سکے گا جو آج بولی جا رہی ہیں – اس وقت تجھے آسانی سے کیسے سمجھ آئے گی؟ مستقبل کی زندگی آج سے بہتر کیسے ہو سکتی ہے؟ اس وقت، روتے اور دانت پیستے ہوئے، کیا تو جیتے جی موت میں مبتلا نہیں ہو رہا ہو گا؟ اب تجھے برکات عطا کی جا رہی ہیں، لیکن تو ان سے لطف اندوز ہونا نہیں جانتا ہے؛ تو الوہی برکت میں رہ رہا ہے، پھر بھی تو بے خبر رہتا ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ تکلیف سہنا تیرا مقدر ہے! آج، کچھ لوگ مزاحمت کرتے ہیں، کچھ بغاوت کرتے ہیں، کچھ یہ یا وہ کرتے ہیں، اور میں اسے سرے سے نظر انداز کر دیتا ہوں – لیکن یہ مت سمجھو کہ میں اس سے بے خبر ہوں کہ تم کیا کر رہے ہو۔ کیا میں تمہارے جوہر کو نہیں سمجھتا؟ میرے خلاف کیوں جھگڑتے رہتے ہو؟ کیا تو اپنی خاطر زندگی کے لیے کوشش اور نعمتیں حاصل کرنے کے لیے خدا پر یقین نہیں رکھتا ہے؟ کیا یہ خود تیری اپنی خاطر نہیں ہے کہ تجھے ایمان حاصل ہو؟ موجودہ وقت میں فتح کا کام میں صرف بول کر انجام دے رہا ہوں، اور جب یہ فتح کا کام ختم ہو جائے گا تو تمہارا انجام ظاہر ہو جائے گا۔ کیا مجھے تمہیں واضح طور پر بتانا پڑے گا؟
– کلام، جلد 1۔ خدا کا ظہور اور کام۔ فتح کے کام کی اندرونی حقیقت (1)
خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟
دیگر اقسام کی ویڈیوز