Urdu Christian Testimony Video | خدا کی جانب میرے سفر میں حائل رکاوٹیں اور موڑ (دوم)

July 5, 2023

وہ ایک متدین مسیحی ہے۔ گناہ سے خلاصی کی راہ تلاش کرتے ہوئے، اس نے آٹھ سال ایک ایسی کلیسیا کو ڈھونڈنے میں گزار دیئے جس میں روح القدس کا کام ہو رہا ہو، یہاں تک کہ اس تلاش میں وہ جنوبی کوریا تک بھی گئی۔ تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ مایوس ہوتی گئ۔ جیسے ہی وہ اس حال تک پہنچی کہ خود کو دکھی اور بے بس محسوس کرے، اس کی بڑی بہن اسے بتاتی ہے کہ خداوند بہت پہلے آ چکا ہے، وہ اسے قادر مطلق خدا کے کلام کے کچھ اقتباسات پڑھ کر سناتی ہے۔ وہ اس کلام کی طاقت اور حاکمیت کو محسوس کرتے ہوئے، اس کتاب کے بارے میں متجسس ہو جاتی ہے۔ وہ اپنی بہن سے اس کتاب کا ایک نسخہ لے کر پڑھتی اور اس کا موازنہ اپنی بائبل سے کرتی ہے۔ وہ جتنا زیادہ اسے پڑھتی ہے، اتنا ہی اس کا یقین اس بات پر پختہ ہوتا ہے کہ یہ واقعی خدا کا کلام ہے۔ وہ مزید تحقیقات کے لیے قادر مطلق خدا کی کلیسیا جانے کا فیصلہ کرتی ہے۔ آخر کار وہ قادر مطلق خدا کے کلام میں گناہ سے خلاصی کا راستہ تلاش کرلیتی ہے، اب وہ خداوند کا استقبال کرنے کے قابل ہو چکی ہے۔

مزید دیکھیں

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

Leave a Reply

شیئر

منسوخ کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp