مسیحی گیت | خدا کی عدالت پوری طرح آشکار ہو چکی ہے

March 19, 2023

ایک گرج دار آواز نکلتی ہے، جو پوری کائنات ہلا کر رکھ دیتی ہے۔

یہ اتنی کان پھاڑ دینے والی ہے کہ لوگ بروقت اس کے راستے سے نہیں ہٹ پاتے۔

کچھ مارے جاتے ہیں، کچھ تباہ ہو جاتے ہیں اور کچھ کی عدالت کی جاتی ہے۔

یہ واقعی ایک ایسا تماشہ ہے، کہ اس جیسا پہلے کسی نے کبھی نہیں دیکھا۔

غور سے سنو: گھن گرج کے ساتھ رونے کی آواز آتی ہے،

اور یہ آواز پاتال سے آتی ہے؛ یہ جہنم سے آتی ہے۔

یہ ان شورش زدوں کی دردناک آواز ہے جن کی عدالت خدا نے کی ہے۔

جنہوں نے خدا کا کہا نہیں سنا اور اس کے کلام پر عمل نہیں کیا

ان کی سخت عدالت کی گئی ہے اور انہوں نے اس کا غضب بھگتا ہے۔

خدا کی آواز عدالت اور غضب ہے؛

وہ کسی کے ساتھ نرمی سے پیش نہیں آتا اور کسی پر رحم نہیں کرتا،

کیونکہ وہ بذات خود راست باز خدا ہے،

اور وہ غضب پر قادر ہے؛

وہ جلانے، پاک کرنے اور تباہی پر قادر ہے۔

وہ غضب پر قادر ہے؛

وہ جلانے، پاک کرنے اور تباہی پر قادر ہے۔

خدا کے اندر کوئی چیز پوشیدہ یا جذباتی نہیں ہے،

لیکن اس کے برعکس ہر چیز کھلی، راست بازانہ اور غیر جانبدارانہ ہے۔

کیونکہ خدا کے پہلوٹھے بیٹے تخت پر پہلے ہی اس کے ساتھ ہیں،

تمام قوموں اور تمام لوگوں پر حکومت کر رہے ہیں،

وہ چیزیں اور لوگ جو ناانصاف اور ناراست باز ہیں، اب ان کی عدالت شروع ہونے والی ہے۔

خدا ایک ایک کر کے ان کی تفتیش کرے گا،

کچھ بھی نہیں چھوڑے گا اور انہیں مکمل بے نقاب کر دے گا۔

کیونکہ خدا کی عدالت پوری طرح آشکار ہو چکی ہے اور پوری طرح کھل گئی ہے،

اور اس نے کچھ بھی پیچھے نہیں رکھا ہے؛

وہ ہر اس چیز کو باہر پھینک دے گا جو اس کی مرضی کے مطابق نہیں ہے

اور اسے ہمیشہ کے لئے اتھاہ گڑھے میں ہلاک ہونے دے گا۔

وہاں وہ اسے ہمیشہ کے لیے جلنے دے گا۔

یہی خدا کی راستبازی اور یہی اس کی دیانتداری ہے۔

کوئی بھی اسے تبدیل نہیں کر سکتا، اور سب کچھ لازماً خدا کی کمان کے تحت ہونا چاہیے۔

از "میمنے کا پیچھا کرو اور نئے گیت گاﺆ"

مزید دیکھیں

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

Leave a Reply

شیئر

منسوخ کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp