خدا کے روزمرہ کلمات: خدا کا ظہور اور کام | اقتباس 70

October 17, 2022

کئی ہزارسال سے، انسان نجات دہندہ کی آمد دیکھنے کا اہل ہونے کے لیے ترس رہا ہے۔ انسان نے خواہش کی ہے کہ وہ سفید بادل پر سوار نجات دہندہ یسوع کو ان لوگوں کے درمیان بذات خود نزول فرماتے دیکھے جو ہزاروں سال سے اس کی آمد کے لیے تڑپ اور ترس رہے ہیں۔ انسان نے یہ بھی خواہش کی ہے کہ نجات دہندہ واپس آئے اور ان سے دوبارہ مل جائے؛ یعنی کہ نجات دہندہ یسوع مسیح کے لیے، جسے ہزاروں سال سے لوگوں سے جدا کر دیا گیا ہے، یہ خواہش رہی ہے کہ وہ واپس آئے اور ایک بار پھر خلاصی کا کام شروع کرے جو اس نے یہودیوں کے درمیان کیا تھا، انسانوں کے ساتھ ہمدردی اور محبت سے پیش آئے، وہ انسان کے گناہ معاف کرے اور انسان کے گناہ اپنے سر لے، یہاں تک کہ انسان کی تمام خطائیں کو اپنے سر لے اور انسان کو گناہوں سے نجات دے۔ انسان نجات دہندہ یسوع کے حوالے سے یہ خواہش رکھتا ہے کہ وہ پہلے جیسا ہی ہو – ایک نجات دہندہ جو قابلِ محبت، مہربان اور قابل احترام ہے، جو کبھی بھی انسان پر غصہ نہیں کرتا، اور جو کبھی انسان کو ملامت نہیں کرتا، بلکہ وہ معاف کرتا ہے اور انسان کے تمام گناہوں کو اپنے سر لیتا ہے۔ اور جو پہلے کی طرح انسان کے لیے مصلوب بھی ہوسکتا ہے۔ یسوع کے چلے جانے کے بعد سے، وہ حواری جنہوں نے اس کی پیروی کی تھی، اور ساتھ ہی اس کے نام پر بچائے گئے تمام درویش، شدت سے اس کے لیے تڑپ رہے ہیں اور اس کا انتظار کر رہے ہیں۔ وہ تمام لوگ جو فضل کے دور میں یسوع مسیح کے فضل سے بچائے گئے تھے آخری ایام میں اُس پرجوش دن کے لیے ترس رہے ہیں جب سفید بادل پر سوار یسوع نجات دہندہ کا تمام لوگوں کے سامنے ظہور ہوگا۔ یقیناً، یہ ان تمام لوگوں کی اجتماعی خواہش بھی ہے جو آج نجات دہندہ یسوع کا نام قبول کرتے ہیں۔ کائنات میں ہر وہ شخص جو نجات دہندہ یسوع مسیح کی نجات کے بارے میں جانتا ہے وہ یسوع مسیح کی اچانک آمد کے لیے بے تابی سے تڑپ رہا ہے کہ وہ آئے اور زمین پر رہتے ہوئے، جو اس نے کہا تھا اسے پورا کرے: "میں جیسے گیا تھا ویسے ہی میں آؤں گا"۔ انسان یقین رکھتے ہیں کہ تصلیب اور دوبارہ زندہ کیے جانے کے بعد، یسوع ایک سفید بادل پر آسمان پر واپس چلا گیا تاکہ وہ حق تعالیٰ کے داہنے ہاتھ پر اپنی جگہ لے سکے۔ ٹھیک اسی انداز میں، یسوع دوبارہ ایک سفید بادل پر (اس بادل سے مراد وہی بادل ہے جس پر یسوع سوار ہوا جب وہ آسمان پر واپس گیا)، ان لوگوں کے درمیان اترے گا جو ہزاروں سال سے اس کے لیے شدت سے تڑپ رہے ہیں، اور وہ یہود کی صورت اختیار کرے گا اور ان کے لباس پہنے گا۔ انسان پر ظاہر ہونے کے بعد، وہ ان کو خوراک عطا کرے گا، اور ان کے لیے آب حیات کے چشمے جاری کرے گا اور انسانوں کے درمیان رہے گا، فضل سے بھرپور اور محبت سے سرشار، واضح اور حقیقی۔ یہ وہی تمام تصورات ہیں جن پر لوگ یقین رکھتے ہیں۔ پھر بھی یسوع نجات دہندہ نے ایسا نہیں کیا؛ اس نے انسان کے تصور کے برعکس کیا۔ وہ ان لوگوں میں نہیں آیا جو اس کی واپسی کے لیے تڑپ رہے تھے، اور وہ تمام لوگوں کے لیے سفید بادل پر سوار ظاہر نہیں ہوا۔ وہ پہلے ہی آچکا ہے مگر انسان لا علم ہے اور بدستور غافل ہے۔ انسان محض اس کا بے مقصد انتظار کر رہا ہے، اس بات سے بے خبر کہ وہ پہلے ہی ایک "سفید بادل" (بادل جو اس کی روح، اس کے الفاظ، اس کا پورا مزاج اور وہ سب کچھ ہے، جو وہ ہے) پر اتر چکا ہے، اور اب وہ مغلوب کرنے والوں کے ایک گروہ میں شامل ہے جسے وہ آخری ایام کے دوران بنائے گا۔ انسان یہ نہیں جانتا: انسان کے لیے مقدس نجات دہندہ یسوع کے تمام تر پیار اور محبت کے باوجود، وہ ان "مندروں" میں کیسے کام کر سکتا ہے جہاں نجس اور ناپاک روحیں آباد ہیں؟ حالانکہ انسان اُس کی آمد کا انتظار کر رہا ہے، لیکن وہ اُن لوگوں پر کیسے ظاہر ہو سکتا ہے جو بدکار کا گوشت کھاتے ہیں، بدکار کا خون پیتے ہیں، اور بدکار کا لباس پہنتے ہیں، جو اُس پر ایمان رکھتے ہیں لیکن اُسے جانتے نہیں، اور جو مسلسل اس سے زور زبردستی کرتے ہیں؟ انسان صرف اتنا جانتا ہے کہ یسوع نجات دہندہ محبت سے سرشار ہے اور رحم سے پُر ہے، اور وہ گناہ کا کفارہ کرنے والا، خلاصی سے لبریز ہے۔ تاہم، انسان کو اس بات کا کوئی اندازہ نہیں ہے کہ وہ خود خدا ہے، جو راست بازی، عظمت، غضب اور انصاف سے معمور ہے، اختیار کا مالک ہے اور سراپا وقار ہے۔ لہٰذا، اگرچہ انسان بے تابی سے خلاصی دہندہ کی واپسی کے لیے تڑپ اور ترس رہا ہے، اور یہاں تک کہ ان کی دعائیں "آسمان" کو ہلا دیتی ہیں، یسوع نجات دہندہ ان لوگوں پر ظاہر نہیں ہوتا جو اس پر ایمان رکھتے ہیں لیکن اسے نہیں جانتے۔

– کلام، جلد 1۔ خدا کا ظہور اور کام۔ نجات دہندہ پہلے ہی "سفید بادل" پر واپس آ چکا ہے

مزید دیکھیں

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

Leave a Reply

شیئر

منسوخ کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp