مسیحی گیت | خدا جلال کے ساتھ دنیا کے مشرق میں ظاہر ہوا ہے

April 19, 2023

پوری کائنات میں خدا اپنا کام کر رہا ہے،

اور مشرق میں تمام قوموں اور فرقوں کو لرزہ براندام کر دینے والی گرج چمک

کے ساتھ یہ لامتناہی طور پر جاری ہے۔

یہ خدا کی آواز ہے جو تمام لوگوں کو حال میں لے آئی ہے۔

خدا اپنی آواز سے تمام لوگوں کو فتح کرنے،

اس دھارے میں شامل ہونے، اور اپنے حضور سرتسلیم خم کرنے پر مجبور کرتا ہے،

کیونکہ اس نے طویل عرصہ پہلے تمام روئے زمین سے اپنا جلال دوبارہ حاصل کرلیا ہے

اور اسے مشرق میں نئے سرے سے جاری کیا ہے۔

کون ہے جو خدا کا جلال دیکھنے کی تمنا نہیں کرتا؟

کون ہے جسے بے چینی سے اس کی واپسی کا انتظار نہیں؟

کون ہے جو اس کے دوبارہ ظہور کا پیاسا نہیں ہے؟

کون ہے جو اس کی دلکشی کو یاد نہیں کرتا؟

کون ہے جو روشنی میں نہیں آئے گا؟

کنعان کی دولت کون نہیں دیکھے گا؟

کون ہے جو نجات دہندہ کی واپسی کی خواہش نہیں کرتا؟

کون اس کی پرستش نہیں کرتا جو قدرت میں عظیم ہے؟

خدا کی آواز تمام روئے زمین پر پھیل جائے گی۔

وہ اپنے منتخب لوگوں کا سامنا کرے گا اور ان سے مزید الفاظ کہے گا۔

پہاڑوں اور دریاؤں کو ہلادینے والی زبردست گھن گرج کی طرح،

خدا اپنی باتیں پوری کائنات اور بنی نوع انسان سے کہتا ہے۔

لہٰذا خدا کے الفاظ انسان کا خزانہ بن گئے ہیں

اور تمام انسان اس کے الفاظ کو عزیز رکھتے ہیں۔

بجلی مشرق سے مغرب تک پوری طرح چمک رہی ہے۔

خدا کے الفاظ ایسے ہیں کہ انسان انہیں ترک کرنے سے متنفر ہے

اور ساتھ ہی ان کو ناقابل فہم پاتا ہے

لیکن ان تمام چیزوں سے اور زیادہ مسرور ہوتا ہے۔

تمام لوگ خوش اور مسرور ہیں،

خدا کی آمد کا جشن منا رہے ہیں،

گویا ابھی ابھی کوئی بچہ پیدا ہوا ہو۔

اپنی آواز کے وسیلےسے خدا سب انسانوں کو اپنے سامنے لائے گا۔

اس کے بعد خدا باضابطہ طور پر نسل انسانی میں شامل ہو جائے گا

تاکہ وہ اس کی عبادت کرنے آئیں۔

وہ اپنے درخشاں جلال اور اپنے منہ کے الفاظ کے ساتھ،

خدا ایسا کام کرے گا کہ تمام انسان اس کے سامنے آئیں

اور دیکھیں کہ بجلی مشرق سے چمکتی ہے۔

وہ دیکھیں گے کہ خدا بھی مشرق کے "جبل زیتون" پر اتر آیا ہے،

اور یہ کہ وہ پہلے ہی زمین پر طویل عرصے سے ہے،

اب یہودیوں کے بیٹے کی حیثیت سے نہیں بلکہ مشرق کی بجلی کی حیثیت سے۔

خدا بنی نوع انسان کے درمیان سے چلا گیا تھا،

اور جلال کے ساتھ لوگوں کے درمیان دوبارہ ظاہر ہوا ہے۔

خدا وہی ہے جس کی اب سے پہلے بے شمار ادوارسے پرستش کی جاتی تھی،

اور وہ، وہ شیرخوار بچہ بھی ہے جسے بنی اسرائیل نے اب سے بے شمار ادوار پہلے چھوڑ دیا تھا۔

مزید برآں، وہ موجودہ دور کا سب سے زیادہ جلال والا قادر مطلق خدا ہے!

سب خدا کے تخت کے سامنے آئیں

اور اس کا جلالی چہرہ دیکھیں، اس کی آواز سنیں اور اس کے کام دیکھیں۔

یہ خدا کی منشا کی کُلیّت ہے؛

یہ اس کے منصوبے اور ساتھ ہی ساتھ اس کے،

انتظام کے مقصد کا اختتام اور عروج ہے:

ہر قوم خدا کی عبادت کرے، ہر زبان اسے تسلیم کرے،

ہر انسان اس پر ایمان لائے، اور ہر قوم اس کی تابع ہو,

ہر انسان اس پر ایمان لائے، اور ہر قوم اس کی تابع ہو,

ہر انسان اس پر ایمان لائے، اور ہر قوم اس کی تابع ہو!

از "میمنے کا پیچھا کرو اور نئے گیت گاﺆ"

مزید دیکھیں

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

Leave a Reply

شیئر

منسوخ کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp